فضائی آلودگی کی روک تھام کے لئے 122 شہروں میں بنائی گئی اسکیمیں: پرکاش جاوڈیکر
پرکاش جاوڈیکر نے کہا کہ پنجاب اور ہریانہ میں پرالی جلانے کی وجہ سے دہلی میں فضائی آلودگی کا مسئلہ یکم اکتوبر سے 30 نومبر تک رہتا ہے۔
نئی دہلی: ملک کے 122 شہروں میں فضائی آلودگی کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے وہاں کے حالات کے مطابق منصوبے تیار کیے جا رہے ہیں۔ راجیہ سبھا میں ایک سوال کے جواب میں جنگلات اور ماحولیات کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے کہا کہ مختلف وجوہات کی وجہ سے شہروں میں فضائی آلودگی کا مسئلہ ہے۔ آلودگی کی وجہ صنعت، نقل و حمل، بایو ماس جلانے اور بہت سی دوسری وجوہات ہیں۔ دہلی میں دھول کی وجہ سے آلودگی کا مسئلہ ہے، جبکہ ممبئی یا بنگلور میں، پتھر کی زمین کی وجہ سے وہاں ایسا کوئی مسئلہ یا پریشانی نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں : جے پی نڈا خود کو ’امت شاہ‘ ثابت کرنے میں ہلکان!...اعظم شہاب
پرکاش جاوڈیکر نے کہا کہ پنجاب اور ہریانہ میں پرالی جلانے کی وجہ سے دہلی میں فضائی آلودگی کا مسئلہ یکم اکتوبر سے 30 نومبر تک رہتا ہے۔ اتفاق سے اسی عرصے کے دوران، پنجاب اور ہریانہ سے ہوا کا بہاؤ بھی دہلی کی طرف رہتا ہے۔ اس بار ہریانہ میں پرالی جلانے کے واقعات میں 25 فیصد کمی واقع ہوئی ہے جبکہ پنجاب میں اس میں 25 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ پنجاب میں پرالی جلانے کے 75000 واقعات پیش آئے۔ پرالی جلانے سے دہلی میں دو سے 40 فیصد تک فضائی آلودگی کا مسئلہ رہتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : مودی حکومت کے صرف چند سرمایہ دار بھگوان: راہل گاندھی
پرکاش جاوڈیکر نے کہا کہ پرالی سے بائیوگیس اور ایتھنول بنانے کے لئے کام کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستوں کو پرالی کو جلانے سے روکنے کے لئے 40 ہزار مشینیں دی گئی ہیں، لیکن اس کا مکمل استعمال نہیں ہوا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔