ایس بی آئی جنرل انشورنس کا ’گوگل پے‘ کے ساتھ تکنیکی تعاون کا اعلان

اس شراکت داری کے بعد یوزر گوگل پے ایپ پر ایس بی آئی جنرل ہیلتھ انشورنس کو تیزی کے ساتھ اور بغیر کسی پریشانی کے خریدنے کے قابل ہوسکیں گے۔

گوگل پے، تصویر آئی اے این ایس
گوگل پے، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: عام بیمہ کمپنی ایس بی آئی جنرل انشورنس نے آج گوگل پے کے ساتھ تکنیکی تعاون کا اعلان کیا۔ اس شراکت داری کے بعد یوزر گوگل پے ایپ پر ایس بی آئی جنرل ہیلتھ انشورنس کو تیزی کے ساتھ اور بغیر کسی پریشانی کے خریدنے کے قابل ہوسکیں گے۔ یہ ڈیجیٹل چینلوں کے توسط سے جنرل انشورنس سلیوشنکی اپنی مسلسل توسیع کے ایس بی آئی جنرل کی سوچ کے مطابق ہے۔ کسی انشورنس کمپنی کے ساتھ گوگل پے کا یہ پہلا اشتراک ہے اور یہ گوگل پے اسپاٹ پر آن دا گو گاہکوں کے لیے ہیلتھ انشورنس بآسانی دستیاب کرائے گا۔

آج سے ہی گوگل پے کے یوزر اسپاٹ پر ایس بی آئی جنرل کا ہیلتھ انشورنس ’آروگیہ سنجیونی‘ خرید سکتے ہیں۔ آروگیہ سنجیونی ایک ایسی معیاری بیمہ پالیسی ہے جسے کفایتی پریمیم پر معیاری کوریج دینے کے لیے لانچ کیا گیا تھا اور اس سے ملک میں ہیلتھ انشورنس کی رسائی بڑھانے میں مدد ملے گی۔ یوزر گوگل پے اسپاٹ کے توسط سے آروگیہ سنجیونی پالیسی کے تحت انفرادی اور تجارتی دونوں پلان خرید سکیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔