سعودی وزیر اعظم محمد بن سلمان اگلے ماہ ہندوستان کا دورہ کریں گے

رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سعودی ولی عہد 14 نومبر کو بالی (انڈونیشیا) میں جی 20 سربراہی اجلاس کے لیے جاتے ہوئے ہندوستان کا دورہ کریں گے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: سعودی عرب کے وزیر اعظم اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا آئندہ ماہ ہندوستان کا دورہ متوقع ہے۔ رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سعودی ولی عہد 14 نومبر کو بالی (انڈونیشیا) میں جی 20 سربراہی اجلاس کے لیے جاتے ہوئے ہندوستان کا دورہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی کی دعوت پر ہندوستان آرہے ہیں۔ یہ ایک دن کا دورہ ہوگا۔ اس سے قبل سعودی وزیر توانائی عبدالعزیز بن سلمان نے گزشتہ ہفتے ہندوستان کا دورہ کیا تھا۔ اسی دوران اوپیک پلس نے تیل کی پیداوار میں کمی کا فیصلہ کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔