ٹی۔20 عالمی کپ: ہندوستان کی شاندار گیندبازی، پاکستان کو 159 رن پر سمیٹا

ہندوستانی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ٹاس کے بعد روہت شرما نے کہا کہ آج ہم سات بلے بازوں کے ساتھ کھیل رہے ہیں، ٹیم میں 3 تیز گیند باز اور 2 اسپنرز ہیں۔

تصویر ٹوئٹر / @BCCI
تصویر ٹوئٹر / @BCCI
user

قومی آواز بیورو

میلبورن: ٹی۔20 عالمی کپ کے سپر 12 کے مقابلہ میں کھیلتے ہوئے پاکستان نے ہندوستان کو جیت کے لیے 160 رنز کا ہدف دیا ہے۔ ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے 8 وکٹوں پر 159 رنز بنائے۔ شان مسعود نے سب سے زیادہ 52 رنز بنائے۔ اس کے ساتھ ہی افتخار احمد نے 34 گیندوں پر 51 رنز کی اننگز کھیلی۔ ہندوستان کی جانب سے ارشدیپ سنگھ اور ہاردک پانڈیا نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ محمد شامی نے ایک وکٹ حاصل کیا۔

قبل ازیں، ہندوستانی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ٹاس کے بعد روہت شرما نے کہا کہ آج ہم سات بلے بازوں کے ساتھ کھیل رہے ہیں، ٹیم میں 3 تیز گیند باز اور 2 اسپنرز ہیں۔ پاکستانی کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہم بھی پہلے بولنگ کرنا چاہتے تھے تاہم اب ہم کوشش کریں گے کہ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ رنز بنائیں۔


ٹیم میں تجربہ کار گیندباز محمد شامی کی واپسی ہوئی ہے۔ وہیں آر اشون کو یوجیندر چہل کی جگہ موقع دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ رشبھ پنت اور دیپک ہڈا بھی پلیئنگ الیون میں مقام نہیں بنا سکے۔ کپتان روہت شرما کی قیادت میں ٹیم انڈیا پہلی مرتبہ کسی عالمی کپ میں اتر رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔