پی ایم سی بینک گھوٹالہ: سنجے راؤت کی اہلیہ کی کل ای ڈی کے سامنے پیشی، شیوسینا کرے گی طاقت کا مظاہرہ

شیو سینا کے لیڈر سنجے راؤت نے پہلے ہی اعلان کیا تھا کہ اگر بی جے پی مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کو سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کرتی رہے گی تو شیوسینا اپنے انداز میں اس کا بھرپور جواب دے گی۔

شیو سینا لیڈر سنجے راؤت / تصویر آئی اے این ایس
شیو سینا لیڈر سنجے راؤت / تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

ممبئی: پی ایم سی گھوٹالہ معاملہ میں مرکزی ایجنسی کی طرف سے جانچ کا سامنا کر رہی شیو سینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راؤت کی اہلیہ ورشا راؤت کل یعنی پیر کے روز ای ڈی (انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ) کے سامنے پیش ہوں گی۔ جس وقت سنجے راؤت کی اہلیہ ورشا راؤت پی ایم سی بینک گھوٹالہ کے سلسلے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سامنے پیش ہوں گی اس وقت شیو سینا کارکنان تفشیشی ایجنسی ای ڈی کے دفتر کے سامنے مظاہرہ کرے گی۔

ذرائع کے مطابق ممبئی، تھانے، نوی ممبئی اور میرا بھایندر سے تعلق رکھنے والے شیوسینکوں کی ایک بڑی تعداد کے جنوبی ممبئی کے بیلارڈ اسٹیٹ میں واقع ای ڈی کے دفتر پر پہنچنے کی توقع ہے۔ حالانکہ مہاراشٹر کی مہا وکاس اگھاڈی حکومت کی سربراہی کرنے والی حکمراں شیوسینا کی طرف سے ابھی تک کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے، تاہم پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے پیر کو ای ڈی کے دفتر پر جمع ہونے کے لئے زبانی پیغامات بھیجے گئے ہیں۔


شیو سینا کے لیڈر سنجے راؤت نے پہلے ہی اعلان کیا تھا کہ اگر بی جے پی مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کو سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کرتی رہے گی تو شیوسینا اپنے انداز میں اس کا بھرپور جواب دے گی۔ اسی درمیان یہ اطلاع بھی موصل ہوئی ہے کہ ممبئی پولیس بیلارڑ پئر کے پورے علاقے میں دفعہ 144 نافذ کرے گی جس کے بموجب پانچ یا اس سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی ہوگی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔