سنجے کمار مشرا ہوں گے جھارکھنڈ ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس، سپریم کورٹ کالجیم نے مرکز کو بھیجی سفارش

اب مرکزی حکومت سے منظوری ملنے کا انتظار ہے اور پھر سنجے کمار مشرا کی جھارکھنڈ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی شکل میں حلف برداری ہوگی۔

جھارکھنڈ ہائی کورٹ
جھارکھنڈ ہائی کورٹ
user

قومی آواز بیورو

اتراکھنڈ ہائی کورٹ کے جج سنجے کمار مشرا جھارکھنڈ ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس ہوں گے۔ سپریم کورٹ کالجیم نے ان کے نام کی سفارش مرکزی حکومت کو بھیج دی ہے۔ دراصل جھارکھنڈ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ڈاکٹر روی رنجن 19 دسمبر کو سبکدوش ہو رہے ہیں۔ اسی کو پیش نظر رکھتے ہوئے سپریم کورٹ کی کالجیم نے جھارکھنڈ ہائی کورٹ سمیت تین دیگر ہائی کورٹس کے چیف جسٹس کی تقرری کی ہے۔

بہرحال، اب مرکزی حکومت سے منظوری ملنے کا انتظار ہے اور پھر سنجے کمار مشرا کی جھارکھنڈ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی شکل میں حلف برداری ہوگی۔ 2009 میں سنجے کمار مشرا اڈیشہ ہائی کورٹ کا جج بنایا گیا تھا، جس کے بعد ان کا ٹرانسفر اتراکھنڈ ہائی کورٹ کر دیا گیا تھا۔ جسٹس سنجے کمار مشرا اتراکھنڈ ہائی کورٹ کے ایکٹنگ چیف جسٹس بھی رہ چکے ہیں۔


دوسری طرف چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑ کی صدارت والے سپریم کورٹ کالجیم نے منگل کے روز عدالت عظمیٰ کے ججوں کی شکل میں تقرری کے لیے ہائی کورٹ کے پانچ ججوں کے ناموں کی سفارش کی ہے۔ عدالت عظمیٰ کی سفارش میں پانچ ججوں میں جسٹس پنکج متھل (راجستھان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس)، جسٹس سنجے کرول (پٹنہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس)، جسٹس پی وی سنجے کمار (منی پور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس)، احسان الدین امان اللہ (پٹنہ ہائی کورٹ کے جج) اور جسٹس منوج مشرا (الٰہ آباد ہائی کورٹ کے جج) کا نام شامل ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔