فلم ’اوتار-2‘ نے ریلیز سے پہلے ہی کیا دھماکہ، ایڈوانس بکنگ میں ہی کما لیے 13.50 کروڑ روپے
فلم ’اوتار: دی وے آف واٹر‘ کی ایڈوانس بکنگ کو لے کر جو اعداد و شمار سامنے آئے ہیں، اس کے ٹھیک ہفتے بھر بعد ریلیز ہو رہی ہدایت کار روہت شیٹی کی فلم ’سرکس‘ کے لیے پریشانی کھڑی کر سکتی ہے۔
ہالی ووڈ فلم ’اوتار‘ کے سیکوئل یعنی ’اوتار: دی وے آف واٹر‘ (جسے ’اوتار-2 بھی کہا جا رہا ہے) کا کریز لوگوں کے سر چڑھ کر بولتا دکھائی دے رہا ہے۔ ابھی فلم کی ریلیز بھی نہیں ہوئی ہے، لیکن فرسٹ ڈے کے لیے ٹکٹوں کی ایڈوانس بکنگ اتنی تیزی سے ہو رہی ہے کہ ہالی ووڈ کی کسی بھی فلم کے پہلے دن کی کمائی کا ریکارڈ ٹوٹتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : منی لانڈرنگ کیس میں ای ڈی نے مختار انصاری کو کیا گرفتار
دراصل فلمساز و ہدایت کار جیمس کیمرون کی نئی فلم ’اوتار: دی وے آف واٹر‘ ہندوستان میں کمائی کے نئے ریکارڈ بناتی ہوئی نظر آ رہی ہے جمعہ یعنی 16 دسمبر کو ریلیز ہونے جا رہی اس فلم نے ایڈوانس بکنگ میں ہی شاندار کمائی کر لی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹے میں جس طرح سے ریلیز کے پہلے دن کی ٹکٹیں فروخت ہونی شروع ہوئی ہیں، اس سے یہی لگتا ہے کہ ریلیز کے پہلے دن یہ ملک میں ریلیز ہوئی ہالی ووڈ فلموں کی کمائی کا نیا ریکارڈ بھی بنا سکتی ہے۔ پہلے دن کی کمائی کے معاملے میں ابھی تک مارول اسٹوڈیوز کی فلم ’اوینجرس انڈ گیم‘ پہلے مقام پر ہے جس نے ریلیز کے پہلے دن 2019 میں 53.10 کروڑ روپے کمائے تھے۔
بدھ کی دوپہر تک فلم ’اوتار: دی وے آف واٹر‘ کی ایڈوانس بکنگ کو لے کر جو اعداد و شمار سامنے آئے ہیں، اس کے ٹھیک ہفتے بھر بعد ریلیز ہو رہی ہدایت کار روہت شیٹی کی فلم ’سرکس‘ کے لیے پریشانی کھڑی کر سکتی ہے۔ جیمس کیمرون کی فلم اس سال کی دنیا بھر میں سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی فلم رہی ہے اور اس فلم کی ایڈوانس بکنگ مہینے بھر پہلے ہی کھل گئی تھی اور بدھ کی دوپہر تک حاصل اعداد و شمار کے مطابق فلم کے اب تک تقریباً 3.5 لاکھ ٹکٹ فروخت ہو چکے ہیں اور ان میں سے بھی تقریباً 25 فیصد ٹکٹ 24 گھنٹوں میں فروخت ہوئے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ فلم ’اوتار: دی وے آف واٹر‘ انگریزی کے علاوہ ہندوستان میں ہندی، تمل، تیلگو، کنڑ اور ملیالم زبان میں بھی ریلیز ہو رہی ہے۔ فلم تھری ڈی، تھری ڈی آئی میکس، ٹو ڈی اور فور ڈی ایکس میں ریلیز ہو رہی ہے۔ فلم کے صرف انگریزی ورژن نے ہندوستان میں اب تک تقریباً 8 کروڑ روپے کی کمائی ایڈوانس بکنگ میں فروخت ٹکٹوں سے کر لی ہے۔ فلم کی مجموعی ایڈوانس بکنگ سے کمائی 13.50 کروڑ روپے ہو چکی ہے۔ ہندی زبان والے ناظرین میں بھی فلم کو لے کر زبردست جوش دکھائی دے رہا ہے اور ہندی ورژن کی بھی اب تک تقریباً 2 کروڑ روپے کی کمائی صرف ایڈوانس بکنگ سے ہو چکی ہے۔
واضح رہے کہ فلم ’اوتار: دی وے آف واٹر‘ کی ممبئی میں منگل کی دوپہر ہوئی اسپیشل اسکریننگ دیکھنے والے فلم تجزیہ کاروں کے ریونیو بھی سامنے آنے لگے ہیں۔ بیشتر فلم تجزیہ نگاروں نے اس فلم کی ویزوئل اپیل کو لے کر حیرانی ظاہر کی ہے۔ فلم میں دکھائے گئے مناظر کی ہر طرف تعریف ہو رہی ہے اور فلم ناظرین میں سنیما کا یہ نیا تجربہ دیکھنے کی خواہش مزید مضبوط ہو اٹھی ہے۔ فلم کے صبح والے شوز بھی ہاؤس فل ہونے والے ہیں اور مانا جا رہا ہے کہ آئندہ دو دنوں میں فلم کے پہلے دن کے سارے ٹکٹ ایڈوانس میں بکنگ ہو چکے ہوں گے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔