سنجے دت آپ فائٹر ہیں، جلد صحت یاب ہوں گے: یوراج سنگھ
یوراج سنگھ نے کہا کہ سنجے دت آپ فائٹر ہیں اور ہمیشہ فائٹر رہیں گے۔ میں جانتا ہوں کہ کتنا درد ہوتا ہے، لیکن میں یہ بھی جانتا ہوں کہ آپ مضبوط ہیں اور اس پر قابو پائیں گے، دعا ہے کہ آپ جلد صحتیاب ہوں۔
نئی دہلی: کینسر جیسی خطرناک بیماری سے صحت یاب ہونے والے سابق ہندوستانی کرکٹر یوراج سنگھ نے بالی ووڈ اداکار سنجے دت کے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سنجے دت آپ فائٹر ہیں اور آپ جلد صحت یاب ہوجائیں گے۔ یوراج سنگھ نے ٹوئٹ کیا اور لکھا کہ "سنجے دت آپ فائٹر ہیں اور ہمیشہ فائٹر رہیں گے۔ میں جانتا ہوں کہ اس سے کتنا درد ہوتا ہے، لیکن میں یہ بھی جانتا ہوں کہ آپ مضبوط ہیں اور اس پر قابو پائیں گے۔ میری دعا ہے کہ آپ جلد صحتیاب ہوں۔
واضح رہے کہ سانس لینے میں دشواری کے سبب سنجے دت کو 8 اگست کو ممبئی کے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ وہاں ان کی کورونا کی جانچ کی گئیں جو منفی آئی۔ میڈیا رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ انہیں پھیپھڑوں کا کینسر ہے، جبکہ ان کے اہل خانہ کی جانب سے واضح طور پر کچھ نہیں کہا گیا ہے۔ تاہم سنجے دت نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے انکشاف کیا ہے کہ وہ علاج کے لئے چھٹی پر جا رہے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ ورلڈ کپ 2011 کے مین آف دی ٹورنامنٹ یوراج سنگھ اس دوران پھیپھڑوں کے کینسر سے لڑ رہے تھے۔ یوراج نے ورلڈ کپ کے بعد امریکہ میں کامیابی کے ساتھ اس مرض کا علاج کرایا تھا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔