آگرہ: سماجوادی پارٹی نے ایک اور بہوجن سماج پارٹی نے دو امیدوار تبدیل کیے

آگرہ ضلع کی 9 اسمبلی سیٹوں میں سے صرف ایک (آگرہ جنوب) سیٹ پر سماجوادی پارٹی نے مسلم چہرہ (رضوان رئیس) کو کھڑا کیا تھا، لیکن اب انہیں بھی بدل کر کاروباری لیڈر ونئے اگروال کو امیدوار بنا دیا گیا ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

آگرہ: سماج وادی پارٹی (ایس پی) نے آگرہ جنوب اسمبلی سیٹ پر رضوان رئیس الدین قریشی کے مقام پر کاروباری لیڈر ونئے اگروال کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔ ایس پی نے ضلع کی نو اسمبلی سیٹوں میں سے صرف ایک ہی مسلم چہرے کو امیدوار بنایا تھا۔ ایس پی مہانگر صدر چودھری واجد نثار نے جنوب سیٹ پر امیدوار تبدیل کئے جانے کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ونئے اگروال آگرہ جنوب سے ایس پی کے امیدوار ہوں گے۔ اس سے پہلے ایس پی نے بدھ کو فتح آباد اسمبلی سیٹ پر راجیش شرما کو ہٹا کر روپالی دکشت کو امیدوار بنایا تھا۔ لکھنؤ میں انہیں فارم بی دے دیا گیا۔ روپالی کے والد اشوک دکشت اسی سیٹ سے بی ایس پی اور آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑچکے ہیں۔

ادھر بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) نے آگرہ شمال سے مراری لال گوئل کو ہٹا کر شبیرعباس کو امیدوار بنایا ہے۔ شبیر کانگریس کے ریاستی جنرل سکریٹری رہے ہیں اور انہوں نے حال ہی میں کانگریس سے استعفی دے دیا تھا۔ اس کے علاوہ بی ایس پی نے اعتماد پور سیٹ سے بھی سرویش بگھیل کو ہٹا کر بی جے پی سے آئے پربل پرتاپ سنگھ عرف راکیش بگھیل کو امیدوار بنایا ہے۔ وہ ضلع پنچایت صدر رہ چکے ہیں۔ بی ایس پی ضلع صدر دھیرج بگھیل نے اس کی تصدیق کی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔