بھگوان شری رام کے نام پر صرف ووٹ چاہئے، ان کے دکھائے ہوئے راستے کا کیا ہوگا: ساکشی ملک کا سوال

بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئےخاتون پہلوان ساکشی ملک نے کہا کہ برج بھوشن شرن سنگھ کی گرفتاری توچھوڑو، ان کے بیٹے کو ٹکٹ دے کر ملک کی کروڑوں بیٹیوں کی حوصلہ شکنی کی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

خاتون پہلوان ساکشی ملک نے برج بھوشن شرن سنگھ کے بیٹے کرن بھوشن کو لوک سبھا انتخابات میں ٹکٹ دینے پر بی جے پی پر حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی بیٹیاں ہار گئیں اور برج بھوشن سنگھ جیت گیا۔ مرکزی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے انہوں نے برج بھوشن شرن سنگھ کے ابھی تک گرفتار نہ کئے جانے پر بھی سوال اٹھائے۔

خاتون پہلوان  ساکشی ملک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ ’ملک کی بیٹیاں ہار گئیں، برج بھوشن جیت گئے۔ ہم سب نے اپنا کیریئر داؤ پر لگا دیا، کئی دن دھوپ اور بارش میں سڑکوں پر سوتے رہے۔ آج تک برج بھوشن کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔ ہم کچھ نہیں مانگ رہے تھے، ہم صرف انصاف مانگ رہے تھے۔‘


ریسلر ساکشی ملک نے مزید کہا کہ’ گرفتاری چھوڑو، آج بیٹے کو ٹکٹ دے کر تم نے ملک کی کروڑوں بیٹیوں کا مورال توڑ دیا ہے۔ ٹکٹ صرف ایک شخص کے خاندان کو جاتا ہے تو کیا ملک کی حکومت ایک شخص  کے سامنے اتنی کمزور ہے؟ بھگوان شری رام کے نام پر صرف ووٹ چاہیے، ان کے دکھائے ہوئے راستے کا کیا ہوگا؟‘

واضح رہے  کہ بی جے پی نے اتر پردیش کی قیصر گنج لوک سبھا سیٹ سے اپنے امیدوار کا اعلان کر دیا ہے۔ بی جے پی نے خاتون پہلوانوں کے جنسی استحصال کے الزام میں برج بھوشن شرن سنگھ کا ٹکٹ کاٹ دیا ہے۔ تاہم برج بھوشن شرن سنگھ کا دبدبہ برقرار رہا۔ بی جے پی نے یوپی کی قیصر گنج سیٹ سے ان کے چھوٹے بیٹے کرن بھوشن کو میدان میں اتارا ہے۔ کرن بھوشن یوپی ریسلنگ ایسوسی ایشن کے صدر ہیں۔ وہ پہلی بار لوک سبھا الیکشن لڑنے جا رہے ہیں۔


برج بھوشن شرن سنگھ مسلسل تین بار یوپی کی قیصر گنج سیٹ سے ایم پی رہے ہیں، لیکن اس بار انہیں خواتین پہلوانوں کے جنسی استحصال کا الزام لگنے کے بعد بی جے پی سے ٹکٹ نہیں ملا۔ لیکن انہوں نے اپنے بیٹے کو بی جے پی سے ٹکٹ دلوا کر اپنا غلبہ ثابت کر دیا۔ برج بھوشن شرن سنگھ اس سے پہلے دو بار گونڈا سے اور ایک بار بہرائچ سیٹ سے ایم پی رہ چکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔