سعید عالم کے سر بندھا ہندوستان کے پہلے مارشل آرٹ کوچ بننے کا سہرا

ماسٹر سعید عالم گزشتہ 36 سال سے لڑکیوں اور خواتین کو اپنے دفاع کی تربیت دے چکے ہیں، انہیں اب تک 16 بین الاقوامی اعزازات سے نوازا جا چکا ہے۔

علامتی، تصویر آئی اے این ایس
علامتی، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

اندور: مدھیہ پردیش کے شہر اندور کے ماسٹر سعید عالم ملک کے پہلے اور واحد مارشل آرٹ کوچ بن گئے ہیں۔ امریکہ سے شائع ہونے والے ورلڈ گریٹسٹ مارشل آرٹسٹ میگزین نے اپنے صفحہ اول پر ماسٹر سعید عالم کو جگہ دی ہے۔

ماسٹر سعید عالم گزشتہ 36 سال سے لڑکیوں اور خواتین کو اپنے دفاع کی تربیت دے چکے ہیں۔ انہیں اب تک 16 بین الاقوامی اعزازات سے نوازا جا چکا ہے۔ ارجن ایوارڈ یافتہ کرپاشنکر پٹیل نے ماسٹر سعید عالم کو یہ کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد دی ہے۔ دی ورلڈ گریٹیسٹ مارشل آرٹسٹ میگزین کے ایڈیٹر ڈاکٹر تیڈ گیم بورڈیلا ہیں جو85 کتابیں لکھ چکے ہیں۔ ڈاکٹر ٹیڈ نے سعید عالم کی مارشل آرٹس کی زندگی پرمبنی ایک خصوصی شمارہ شائع کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔