ہریانہ میں اندوہناک سڑک حادثہ، 3 خواتین سمیت 8 عقیدت مندوں کی موت

ہریانہ میں نروانا میں عقیدت مندوں سے بھری گاڑی کے ٹرک کی زد میں آ جانے سے 3 خواتین سمیت 8 افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ دیگر 8 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو نروانا کے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آواز بیورو

ہریانہ میں جند کے نروانا میں عقیدت مندوں سے بھری گاڑی کے ٹرک کی زد میں آ جانے سے 3 خواتین سمیت 8 افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ دیگر 8 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو نروانا کے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ کروکشیتر کے مرچھیدی گاؤں کے تقریباً 15 لوگ پیر کی شام راجستھان کے مذہبی مقام ’گوگامیڈی دھام‘ کا دورہ کرنے کے لیے ایک گاڑی میں جا رہے تھے۔ رات تقریباً 12.30 بجے جب وہ نروانا کے گاؤں بردھانا کے قریب پہنچے تو پیچھے سے آنے والے ایک ٹرک نے ان کی کار کو ٹکر مار دی، جس کی وجہ سے کار گڑھے میں گر کر الٹ گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد راہگیروں نے گاڑی میں سوار افراد کو باہر نکالنے کی کوشش کی اور نروانا تھانہ صدر پولیس کو واقعے کی اطلاع دی۔ مقامی لوگوں کی مدد سے زخمیوں کو باہر نکالا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو علاج کے لیے نروانا سول اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے 8 افراد کو مردہ قرار دے دیا، جب کہ باقی زخمیوں کو اگروہا میڈیکل کالج ریفر کر دیا گیا۔


رپورٹ کے مطابق، مرنے والوں کی شناخت رکمنی (50)، کامنی (35)، تیج پال (55)، سریش (50)، پرم جیت (50) اور مکتی (50) کے طور پر کی گئی ہے۔ دیگر مرنے والوں کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث ٹرک کو قبضے میں لے کر مزید کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔