روسی فوجیوں نے یوکرین کے دونیتسک میں 43 عبادت گاہوں کو کیا تباہ

یوکرینی صدر ولودمیر زیلینسکی نے یوکرین میں تاریخی عمارتوں اور سماجی بنیادی ڈھانچوں کو تباہ کرنے کے لیے روس کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

یوکرین میں تباہی کا ایک منظر، تصویر آئی اے این ایس
یوکرین میں تباہی کا ایک منظر، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

روس کے فوجیوں نے دونیتسک میں 43 عبادت گاہوں کو تباہ کر دیا ہے۔ ان میں سے بیشتر یوکرینی قدامت پسند چرچ ہیں۔ اس کی جانکاری یوکرین کے ایک اعلیٰ افسر نے دی۔ یوکرئنسکا پراودا کی رپورٹ کے مطابق اتوار کو ایک سوشل میڈیا بیان میں دونیتسک اوبلاسٹ فوجی انتظامیہ کے چیف پاولو کریلنکو نے کہا کہ ’’کل سویاتوہنسک لاورا (مٹھ) کا آل-ہولی اسکیٹ (پناہ گاہ) گولہ باری کے دوران خاکستر ہو گیا۔ لیکن یہ پہلی مذہبی عمارت نہیں ہے جسے روسیوں نے تباہ کر دیا ہے۔‘‘

کرلینکو نے کہا کہ سویاتوہنسک لاورا میں تین وراثتی عمارتیں ہیں، روسیوں نے تاریخی اور فن تعمیر پر مبنی میوزیم کو نقصان پہنچایا ہے۔ چرچ، دو آشرم اور دو سیل عمارتوں کو تباہ کر دیا، جس سے چار فقراء کی موت ہو گئی۔ کریلنکو نے کہا کہ مجموعی طور پر روسیوں نے پہلے ہی اس علاقہ میں کم از کم 43 مذہبی عمارتوں کو تباہ یا منہدم کر دیا ہے۔


واضح رہے کہ ہفتہ کے روز دونیتسک میں پاکیزہ ڈارمیشن کے شیوتوہنسک لاورا کے پاکیزہ اسکیٹ میں شدید آگ لگ گئی تھی۔ یوکرئنسکا پراودا کی رپورٹ کے مطابق ماسکو پیٹریارکٹ کے یوکرینی قدامت پسند چرچ نے کہا کہ یہ واقعہ فوجی مہموں کے سبب ہوئی۔ روسی حملے میں کلچرل سنٹر جیسے ماریوپول میوزیم اور کیف میں مکاریوسکا پبلک لائبریری جس میں غیر معمولی فن اور ثقافت شامل ہیں، تباہ ہو گئے ہیں۔

دوسری عالمی جنگ میں نازی ازم کے خلاف یوکرین کی لڑائی کو وقف کرنے والی تاریخی عمارتیں اور اسمارکوں کو بھی تباہ کیا گیا۔ اس میں ڈروبٹسکی یار ہولوکاسٹ میموریل بھی شامل ہے۔ یوکرین میں سات یونیسکو عالمی ثقافت ورثہ شامل ہیں، جن میں کیف میں سینٹ صوفیا کیتھڈرل، لفیف کا مکمل تاریخی شہر ضلع اور اسٹرووے زیوڈیٹک آرک شامل ہیں۔ صدر ولودمیر زیلنسکی نے یوکرین میں تاریخی اسمارکوں اور سماجی بنیادی ڈھانچے کو تباہ کرنے کے لیے روس کو دہشت گرد ریاست کی شکل میں معطل کرنے کے لیے اقوام متحدہ اور یونیسکو سے اپیل کی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔