کووڈ انفراسٹرکچر کے لئے 50 ہزار کروڑ کے قرض کا التزام: گورنر آر بی آئی

آر بی آئی کے گورنر ششی کانت داس نے آج ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ بینک ویکسین تیار کرنے والی کمپنیوں، دوا ساز کمپنیوں، کووڈ کے علاج کے لئے ضروری آلات وغیرہ پر ریپو ریٹ پر قرضہ فراہم کر سکیں گے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے کووڈ سے متعلق انفراسٹرکچر سے وابستہ کمپنیوں، دیگر اکائیوں اور عام لوگوں کو سستا قرض مہیا کرانے کے لئے 50 ہزار کروڑ روپے کے پیکیج کا اعلان کیا ہے، جو ریپو ریٹ شرح پر دستیاب ہوگا۔

آر بی آئی کے گورنر ششی کانت داس نے آج ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ بینک ویکسین تیار کرنے والی کمپنیوں، دوا ساز کمپنیوں، کووڈ کے علاج کے لئے ضروری آلات، آکسیجن اور وینٹی لیٹر تیار کرنے والی کمپنیوں، ان کے درآمد کنندگان، اسپتالوں، نرسنگ ہومز اور پیتھالوجی لیبارٹریوں کو ریپو ریٹ پر قرضہ فراہم کر سکیں گے۔


ان سے وابستہ لاجسٹک سروس فراہم کرنے والوں کے لئے بھی یہ قرض دستیاب ہوگا۔ اس کے علاوہ عام لوگوں کو کووڈ کے علاج کے لئے بھی اسی زمرے میں قرض ملے گا۔ یہ قرض ’پریارٹی‘ زمرہ میں دیا جائے گا اور قرض کی ادائیگی یا مدت پوری ہونے تک اسی زمرے میں رہے گا۔ بینک 31 مارچ 2022 تک یہ قرض دے سکیں گے۔ اس کی زیادہ سے زیادہ میعاد تین سال ہوگی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔