انتخابات ختم ہونے کا اثر! پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز اضافہ

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بدھ کومسلسل دوسرے روز اضافہ کیا گیا ہے۔ دو ماہ سے زیادہ کے وقفے کے بعد منگل کے روز ان کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا

پٹرول ڈیزل / یو این آئی
پٹرول ڈیزل / یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بدھ کومسلسل دوسرے روز بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ دو ماہ سے زیادہ وقفے کے بعد منگل کے روز ان کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا۔ ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں آج پٹرول 19 پیسے مہنگا ہو کر 90.74 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا۔ اس سے قبل منگل کو اس کی قیمت میں 15 پیسے کا اضافہ کیا گیا تھا۔ ڈیزل کی قیمت آج 21 پیسے بڑھی اور یہ 81.12 روپے فی لیٹر ہوگیا ۔ گزشتہ روز اس کی قیمت میں 18 پیسے کا اضافہ ہوا تھا۔

ممبئی میں پٹرول 17 پیسے، چنئی میں 15 پیسے اور کولکتہ میں 16 پیسے بڑھ کر بالترتیب 97.12، 92.70 اور 90.92 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔ ڈیزل ممبئی میں 21 پیسے، چنئی میں 19 پیسے اور کولکتہ میں 20 پیسے مہنگا ہوگیا۔ اس کی قیمت ممبئی میں 88.19 روپے، چنئی میں 86.09 روپے اور چنئی میں 83.98 روپے فی لیٹر رہی۔


پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر ہر دن صبح چھ بجے سے نئی قیمتیں لاگو ہوتی ہیں۔ ملک کے چار بڑے شہروں میں آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مندرجہ ذیل ہیں:

شہر —— پٹرول ———— ڈیزل

دہلی ————— 90.74 —————— 81.12

ممبئی ۔———— 97.12 —————— 88.19

چنئی ———— 92.70 ——————86.09

کولکتہ ———— 90.92 —————— 83.98

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔