بی جے پی کو اقتدار سے بے دخل کرنا آرجے ڈی کا واحد مقصد: تیجسوی
تیجسوی یادو نے کہا کہ ہماری پارٹی کا واحد مقصد بی جے پی کو اقتدار سے ہٹانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ راشٹریہ جنتا دل سماجی انصاف کے نظریہ کے ساتھ کام کر رہی ہے۔
رانچی: بہار کے نائب وزیر اعلیٰ اور راشٹریہ جنتا دل کے سینئر لیڈر تیجسوی پرساد یادو نے کہا کہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں جھارکھنڈ میں پارٹی کتنی سیٹوں پر لڑے گی اس پر ابھی تک فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ تیجسوی یادو نے آج یہاں پارٹی کے ریاستی دفتر میں منعقد ایک پریس کانفرنس میں یہ بات کہی۔
تیجسوی یادو نے کہا کہ ہماری پارٹی کا واحد مقصد بی جے پی کو اقتدار سے ہٹانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ راشٹریہ جنتا دل سماجی انصاف کے نظریہ کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ تیجسوی یادو نے کہا کہ 2019 کے جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات میں ہم نے جے ایم ایم سپریمو شیبو سورین کی قیادت میں عظیم اتحاد کے تحت الیکشن لڑا تھا۔ اتحاد کو مزید مضبوط کرنا ہے اور آنے والے دنوں میں آر جے ڈی کا پروگرام جھارکھنڈ کے تمام اضلاع میں منعقد کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : پارلیمنٹ میں مودی کی تقریر، مارو گھٹنا پھوٹے سر... سہیل انجم
تیجسوی یادو نے کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس کو کسی بھی قیمت پر مضبوط نہیں ہونے دیا جائے گا۔ دوسری طرف، 1932 کھتیان پر مبنی مقامی پالیسی کے سوال پر، تیجسوی نے کہا کہ جھارکھنڈ کے وزیر اعلی ہیمنت سورین ہر چیز کو دیکھ رہے ہیں اور مقامی پالیسی کے بارے میں کابینہ کا جو بھی فیصلہ لیا گیا ہے، ہم اس کے ساتھ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : آخر پاکستان میں یہ تباہی کیوں!... ظفر آغا
تریپورہ میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے ایک بیان پر تیجسوی یادو نے کہا کہ اگر ہم خیال پارٹیاں مل کر الیکشن لڑیں تو غلط کیا ہے۔ امت شاہ کی باتیں بکواس ہیں اور امت شاہ کو معلوم ہونا چاہئے کہ جب بی جے پی نے این ڈی اے اتحاد بنایا تھا تو اس میں کتنی پارٹیاں شامل تھیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔