ممبئی میں حجاج کرام کی وطن واپسی کا عمل بُحسنِ خوبی جاری

ممبئی امبارکیشن پوائنٹ پر اب تک 16971حجاج کرام بخیر و عافیت وطن واپس آچکے ہیں۔ جبکہ ممبئی سے جانے والے تمام حجاج کرام 22 جولائی 2024 تک وطن واپس آجائیں گے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر یو این آئی</p></div>

تصویر یو این آئی

user

یو این آئی

حج کمیٹی آف انڈیا کی وساطت سے فریضہ حج کی ادائیگی اور روضہ حضرت رسول اکرم ﷺ کی زیارت کے بعد مدینہ ائیر پورٹ سے ہندوستان کے سب سے بڑے امبارکیشن پوائنٹ ممبئی میں حجاج کرام کا وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے ۔ کل ممبئی کے چھتر پتی مہاراج بین الاقوامی ائیر پورٹ پر وزارتِ اقلیتی امور میں ڈائرایکٹر اور حج کمیٹی آف انڈیا کے سی-ای- او، ڈاکٹر لیاقت علی آفاقی آئی اور دیگر متعلقہ ایجینسیز کے ذمہ داران نے حجاج کرام کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔

ممبئی ائیر پورٹ پر تمام حجاج کو 5 لیٹر آبِ زم زم فراہم کیا گیا ۔ وطن پہنچے ملک کی مختلف ریاستوں کے حجاج کرام نے دورانِ قیام و حج سعودی عرب میں حج کمیٹی آف انڈیا اور ہندوستانی سفارت خانے کے ذریعے حکومتِ ہند کے کیے گئے انتظامات پر اطمینان و خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اُنھیں مثالی قرار دیا۔


حجاج کرام کا کہنا تھا کہ ایام حج میں گرمی کی شدت اور مشاعرِ مقدسہ کے محدود رقبے کے سبب چند مسائل ضرور پیش آئے ہیں ۔ لیکن اللہ تبارک تعالیٰ کی مصلحتِ اور اُس کے حکم میں تبدیلی کسی بھی ادارے یا حکومت کی طاقت سے باہر ہے ۔ حج کمیٹی آف انڈیا کے سی، ای، او ڈاکٹر لیاقت علی آفاقی نے مزید بتایا کہ حج 2024 میں ہندوستانی حجاج کرام کو ایک یادگار اور عظیم تحفہ حرمین ٹرین کی شکل میں ملا ہے۔ تاریخِ حج میں پہلی بار ہندوستانی حجاج کو کنگ عبد العزیز ائیر پورٹ سے مکہ مکرمہ تک براہ راست 300 کلومیٹر فی گھنٹہ تیز رفتار ٹرین "حرمین ٹرین" میں آرام دہ سفر کا موقع ملا۔

ڈاکٹر آفاقی نہ کہا حج 2024 کی خوبصورت انفردیت یہ بھی کہ تمام حجاج کرام کو مدینہ منورہ میں مرکزیہ علاقے میں ٹھہر ایا گیا اور مشاعر مقدسہ میں تمام حجاج کرام کا قیام مخصوص معینہ حدود میں کرایا گیا ۔ جبکہ عزیزیہ مکرمہ مکرمہ میں بھی تمام حجاج کرام کی رہائش اطمینان بخش تھی ۔ سی ای او حج کمیٹی آف انڈیا ڈاکٹر آفاقی نے ایک بار پھر تمام حجاجِ کرام سے اپیل کی کہ ہینڈ بیگ یا سوٹ کیس میں آبِ زم زم ، زیتون کا تیل یا کوئی بھی رقیق شے نہ لائیں چونکہ ایئر لائنز کی طرف سے ان چیزوں کو لانے کی قطعاً اجازت نہیں ہے- چیکنگ کے دوران آبِ زم زم یا زیتون کا تیل ملتا ہے تو ہوائی جہاز اور حجاج کرام کو ممکنہ نقصان سے محفوظ رکھنے کے لیے ائیر لائنز کا عملہ بیگ کھول کر اُسے نکال لے گا۔


اس دوران آپ کے بیگ سے کوئی دوسری شے بھی نکل یا گر سکتی ہے لہذا حجاج پوری احتیاط برتیں۔ ڈاکٹر آفاقی نے بتایا کہ ممبئی امبارکیشن پوائنٹ پر اب تک 49 پروازوں کے ذریعے 16971حجاج کرام بخیر و عافیت وطن واپس آچکے ہیں۔ جبکہ ممبئی سے جانے والے تمام حجاج کرام 22 جولائی 2024 تک وطن واپس آجائیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔