یوم جمہوریہ: راج پاتھ پر نظر آئی تاریخی و ثقافتی وراثت اور بہادری کی جھلک
ہر سال یوم جمہوریہ کی تقریب میں کسی نہ کسی غیر ملکی قومی سربراہ کو مہمان خصوصی کے طور پر بلایا جاتا ہے لیکن اس بار کووڈ وبا کے سبب تقریب میں کوئی غیر ملکی شخصیت مہمان خصوصی کے طور پر شامل نہیں ہوئی۔
نئی دہلی: کورونا وبا کے سائے میں منائے جا رہے 72 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر منگل کو حفاظت کے چاک و چوبند انتظامات کے دوران راج پتھ پر ملک کی تاریخی وراثت اور متنوع ثقافت کی دلکش اقسام اور فوجی طاقت کا حیرت انگیز نظارہ دکھائی دیا۔
یہ بھی پڑھیں : کشمیر: یوم جمہوریہ کے موقع پر موبائل انٹرنیٹ خدمات معطل
یوم جمہوریہ پر ملک میں مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا گیا۔ اہم تقریب یہاں راج پتھ پر ہوئی، جس کی شروعات وزیراعظم نریندر مودی نے انڈیا گیٹ واقع قومی جنگی شہیدوں کی یادگار پر فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ یہاں شہیدوں کو گارڈ آف کمانڈر کے ذریعہ سلامی دی گئی اور ان کے احترام میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ خاموشی کے بعد ’راؤز‘ کی دھن بنائی گئی۔ اس دوران سروس اسکواڈ کی قیادت ہندوستانی فوج کے میجر وکاس سانگوان کررہے ہیں۔ اس کے بعد وزیراعظم مودی اور دیگر معزز شخصیات نے سلامی کے اسٹیج کا رخ کیا۔
صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند 46 سجے ہوئے گھوڑسوار گارڈ کے ساتھ راج پتھ پر تشریف لائے۔ جہاں پر ان کا خیرمقدم وزیراعظم مودی نے کیا۔ صدر کے قافلے کی داہنی جانب رجمنٹ کے کمانڈینٹ کرنل انوپ تیواری اپنے گھوڑے ’وراٹ‘ پر اور بائیں جانب اپنے گھوڑے ’وکرانت‘ پر رجمنٹ کے سکینڈ ان کمانڈر لیفٹننٹ کرنل شاردل سبیکھی موجود تھے۔ صدر کے آگے چل رہی ٹکڑی کی قیادت رونق سوار رسالدار لکھویندر سنگھ نے کی، جبکہ پیھے چل رہی ٹکڑی کی کمان سلطان پر سوار رسالدار ہرپال سنگھ نے سنبھالی۔
راج پتھ پر صدر کووند کو 223 فیلڈ رجمنٹ کی ٹکری نے سلامی دی۔ لیفٹننٹ کرنل جتیندر سنگھ مہتہ کی قیات میں صدر کو 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ 72 یوں یوم جمہوریہ کی پریڈ میں ہندوستانی فوج کے افسر میجر سوامی نندن نے پرچم لہرانے میں صدر کووند کی مدد کی۔ اس کے بعد قومی ترانہ شروع ہوا۔
ہر سال یوم جمہوریہ کی تقریب میں کسی نہ کسی غیر ملکی قومی سربراہ کو مہمان خصوصی کے طور پر بلایا جاتا ہے لیکن اس بار کووڈ وبا کے سبب تقریب میں کوئی غیر ملکی شخصیت مہمان خصوصی کے طور پر شامل نہیں ہوئی۔ حکومت نے برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن کو اس بار چیف گیسٹ کے طور پر مدعو کیا گیا تھا لیکن برطانیہ میں کووڈ کے سبب پیدا ہوئی ابتر صورتحال کے پیش نظر انہوں نے آنے سے معذوری ظاہر کی۔
قومی ترانے کے اختتام پر راشٹرپتی بھون کی جانب سے 155 ہیلی کاپٹر یونٹ کے چارمی۔ 17 وی۔ 5 ہیلی کاپٹر ’وائن گلاس‘ کی شکل میں پرواز کرتے ہوئے سلامی کے اسٹیج کی جانب آئے، جس کی قیادت ونگ کمانڈر نکھل ملہوترا نے کی۔ ان کے پیچھے ایسٹرن پوزیشن میں ونگ کمانڈر مینک پالیوال بری فوج کا پرچم، ان کے بائی جانب ونگ کمانڈر کنال بحریہ اور دائیں جانب اور سلامی کے اسٹیج کی جانب ونگ کمانڈر ڈبرال نے ہندوستانی فوج کا پرچم لہرا رہے ہیلی کاپٹر سے پھولوں کی پنکھڑیاں برساتے ہوئے ناظرین کا خیرمقدم کیا۔
یوم جہوریہ کے موقع پر حفاظت کے پختہ انتظامات کیے گئے تھے۔ قومی راجدھانی میں جگہ جگہ سلامتی اہلکار تعینات تھے۔ اس کے ساتھ ہی پولیس سی سی ٹی وی کیمروں سے ہر سرگرمی پر نظر رکھے ہوئے تھی۔ دلی پولیس کے مطابق اس بار یوم جمہوریہ کے موقع پر سلامتی کا بندوبست کافی چیلنجنگ تھا کیونکہ اس بار یوم جمہوریہ کی تقریب کے بعد کسانوں کی ٹریکٹر ریلی ہونے والی تھی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔