امریکہ: کورونا سے 4.20 لاکھ سے زیادہ لوگ ہلاک، نئے اسٹرین کی آمد سے دہشت

عالمی وبا کورونا وائرس سے سنگین طور پر متاثر امریکہ میں اس کے انفیکشن سے اب تک 4.20 لاکھ سے زیادہ لوگوں کی موت ہو چکی ہے

امریکہ میں کورونا / تصویر یو این آئی
امریکہ میں کورونا / تصویر یو این آئی
user

قومی آواز بیورو

واشنگٹن: عالمی وبا کورونا وائرس سے سنگین طور پر متاثر امریکہ میں اس کے انفیکشن سے اب تک 4.20 لاکھ سے زیادہ لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ امریکہ میں یہ وبا بڑی شکل اختیار کرچکی ہے اور اب تک 2.52 کروڑ سے زیادہ لوگ اس سے متاثر ہوچکے ہیں۔

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ کے مرکز (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری کئے گئے تازہ اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورنا سے مرنے والوں کی تعداد 420873 ہوگئی ہے جبکہ متاثرین کی تعداد 25261902 ہوگئی ہے۔


امریکہ کے نیویارک، جیو جرسی، اور کیلی فورنیا صوبے کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ تنہا نیویارک میں کورونا انفیکشن کے سبب 42544 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ نیو جرسی میں اب تک 20972 لوگوں خی اس وائرس کے سبب موت ہوچکی ہے۔ کیلی فورنیا میں اب تک 37345 لوگوں کی موت ہوچکی ہیں۔ واضح رہے کہ ملک میں فائزر اور ماڈرنا کی کورونا ویکسین کو منظوری ملنے کے بعد ٹیکہ کاری کی مہم بھی بڑے پیمانے پر چل رہی ہے۔

امریکہ میں کورونا کے نئے اسٹرین برازیل پی۔1 کا پہلا معاملہ سامنے آیا

برازیل میں حال ہی میں پائے گئے کورونا وائرس کی نئی شکل (اسٹرین) برازیل پی۔1 کا امریکہ میں پہلا معاملہ سامنے آیا ہے۔ امریکہ کے منسوٹا ہیلتھ ڈپارٹنمنٹ نے پیر کو ایک بیان جاری کرکے کورونا کے نئے اسٹرین کے پائے جانے کی تصدیق کی ہے۔ منسوٹا ہیلتھ ڈپارٹمنٹ نے بیان میں کہا کہ ’’جن ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کی تجربہ گاہوں میں منسوٹا کے ایک شخص میں کورونا کے نئے اسٹرین برازیل پی۔1 کے ہونے کی تصدیق ہوئی، وہ شخص حال ہی میں برازیل کے سفر سے واپس آیا تھا‘‘۔


امریکہ میں ہر روز 10 لاکھ لوگوں کو کورونا ویکسین دینے کا ہدف: بائیڈن

امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے ملک میں کورونا ٹیکہ کاری مہم میں تیزی لانے کے اشارے دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ تین ہفتوں کے دوران تقریباً 10 لاکھ لوگوں کو ویکسین لگانے کا نشانہ حاصل کرلیا جائے گا۔ بائیڈن نے پیر کے روز پریس کانفرنس میں کہا ’’مجھے پورا یقین ہے کہ آئندہ تین ہفتوں کے دوران ہم ہر روز 10 لاکھ لوگوں کو کورونا ویکسین لگانے کا نشانہ حاصل کرلیں گے جسے اور بھی آگے بڑھایا جائے گا‘‘۔

امریکی صدر نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ وہ امریکہ میں ہر روز دی جانے والی کورونا ویکیسن کی تعداد کی بات کررہے ہیں کیونکہ ملک میں فائزر اور ماڈرنا کی کورونا ویکسین کو منظوری ملی ہے اور کسی بھی شخص کو اس کی دو خوراک دی جاتی ہیں”۔ انہوں نے کہا کہ دن میں 10 لاکھ لوگوں کو کورونا کی ویکسین لگانے کے نشانے کو بڑھاکر 15 لاکھ بھی کیا جاسکتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔