مصروف ترین ہوائی اڈوں میں شمار سردار ولبھ بھائی پٹیل ائیرپورٹ کے رنوے کی مرمت جلد
احمد آباد کا سردار ولبھ بھائی پٹیل ایئرپورٹ کا رنوے آئندہ سال 3 جنوری سے 31 مئی تک صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک بند رہے گا۔
احمد آباد: ہندوستان کے مصروف ترین ہوائی اڈوں میں سے ایک گجرات کے احمد آباد کا سردار ولبھ بھائی پٹیل ایئرپورٹ کا رنوے آئندہ سال 3 جنوری سے 31 مئی تک صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک بند رہے گا۔ اسے چلانے والے اڈانی گروپ کی طرف سے جاری ایک بیان میں یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس دوران بیشتر پروازوں کو جاری رکھنے کی کوشش کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں : بی جے پی کے ٹکڑے ٹکڑے کروں گا، کنہیا کمار
جاری بیان کے مطابق عوامی چھٹیوں اور اتوار کے علاوہ 3 جنوری سے 31 مئی تک مذکورہ مدت میں رنوے مرمت کی وجہ سے پروازیں بند رہیں گی۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ طیاروں کی سیکورٹی کے بین الاقوامی پیمانوں کے مطابق رنوے کو مرمت کے لئے بند رکھنا ایک لازمی عمل ہے۔ اس سلسلہ میں سیفٹی ریگولیٹریز کی رہنمائی کے مطابق تمام متعلقہ فریقین سے صلاح و مشورہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : قطر میں پہلے عام انتخابات آج، خواتین امیدوار بہت کم
اڈانی گروپ کے مطابق ایسی کوشش ہو رہی ہے کہ مذکورہ مدت میں صبح 9 بجے سے پہلے اور شام 6 بجے کے بعد یعنی مرمت کے وقت کے علاوہ وقت میں زیادہ سے زیادہ پروازیں چلائی جائیں تاکہ لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔