ہندوستان ہی نہیں دنیا کے کئی دوسرے ملکوں میں بھی منایا جاتا ہے رکشا بندھن کا تہوار
یونائٹیڈ کنگڈم، امریکہ، آسٹریلیا، سعودی عرب اور نیپال جیسے ممالک میں ہندوستانیوں نے اس تہوار کو مقبولیت بخشی ہے۔
رکشا بندھن کا تہوار ہندوستان میں بڑے دھوم دھام سے منایا جاتا ہے جس میں بہن بڑے پیار سے بھائی کی کلائی میں راکھی باندھتی ہے اور اس کی لمبی عمر کی دعا کرتی ہے جبکہ بھائی اپنی بہن کی حفاظت کا وعدہ کرتا ہے۔ ہندوستان کے علاوہ بھی کئی ایسے ملک ہیں جہاں رکشا بندھن کا تہوار بڑے ہی خلوص کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ ان میں یونائٹڈ کنگڈم، امریکہ، آسٹریلیا، سعودی عرب اور نیپال جیسے ملک شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : کمپنیاں رکھشا بندھن پر منفرد پیشکشیں کر رہی ہیں
لندن یعنی یونائٹڈ کنگڈم میں ہندوستانی لوگ رکشا بندھن کا تہوار پورے جوش و خروش کے ساتھ مناتے ہیں۔ یہاں رہنے والے بہت سے ایسے کنبہ ہیں جو ایک ساتھ اس تہوار کا لطف لیتے ہیں۔ نیپال میں رکشا بندھن کی بات کی جائے تو یہ دنیا کا دوسرا ملک ہے جہاں پر ہندوستان کی طرح پوری روایت کے ساتھ اس تہوار کو منایا جاتا ہے۔ یہاں بھی بہن اپنے بھائی کے ساتھ سبھی رسومات کو پورا کرتی ہے اور راکھی باندھ کر اس تہوار کو یادگار بناتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : موسیقارنہیں اداکار بننا چاتے تھے خیام
نیپال کے علاوہ آسٹریلیا میں بھی کچھ لوگ ایسے ہیں جو اس تہوار کا پُرجوش طریقے سے استقبال کرتے ہیں اور اس کی رسومات کی ادائیگی کرتے ہیں۔ آسٹریلیا میں راکھی کا تہوار منانے کے بعد کچھ لوگ اپنی بہنوں کے ساتھ ڈنر پر بھی جاتے ہیں یا پھر کوئی فلم دیکھنے چلے جاتے ہیں۔ امریکہ میں بھی کئی لوگ راکھی تہوار کا لطف لیتے ہیں اور اس موقع پر بھائی بہن پارٹی کرتے ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزار کر پرانی یادوں کو تازہ کرتے ہیں۔ سب سے خاص بات یہ ہے کہ نوکری کی تلاش میں سعودی عرب میں گئے کچھ ہندوستانی وہاں بھی اس تہوار کو مناتے ہیں۔ جانکاری کے مطابق سعودی عرب میں کچھ دکانوں پر راکھی بھی ملتی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔