کمپنیاں رکھشا بندھن پر منفرد پیشکشیں کر رہی ہیں

بلنکٹ نے اس موقع پر بین الاقوامی ترسیل شروع کر دی ہے۔ دوسری جانب زیپٹو مفت شگن لفافہ دے رہا ہے۔ اس میں لوگوں کو کروڑوں روپے کے انعامات جیتنے کا موقع ملے گا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

رکھشا بندھن کا تہوارآج منایا جا رہا ہے۔ بلنکٹ اور زیپٹو جیسی کوئیک کامرس کمپنیوں نے اس بھائی بہن کےتہوار کو بھی ایک بڑے کاروباری موقع میں تبدیل کرنے کی تیاری کی ہے۔ کوئیک  کامرس کمپنیاں راکھی کی مفت ہوم ڈیلیوری فراہم کریں گی۔ اس کے علاوہ کمپنیوں نے صارفین کو کار، آئی فون، ٹی وی اور غیر ملکی سفر جیسی آفرز جیتنے کا موقع بھی دیا ہے۔ اس کے علاوہ اگر آپ بیرون ملک ہیں تو آپ اپنے گھر والوں کو راکھی اور تحائف بھی بھیج سکتے ہیں۔

بلنکٹ نے حال ہی میں کہا تھا کہ وہ امریکہ، کینیڈا، ہالینڈ، جرمنی، فرانس اور جاپان میں رہنے والے ہندوستانیوں کے گھر راکھی اور تحائف پہنچائے گی۔ کمپنی کے سی ای او نے کہا تھا کہ بین الاقوامی آرڈر 19 اگست تک قبول کیے جائیں گے۔ ہم صرف 10 منٹ میں ترسیل کا وعدہ پورا کریں گے۔ ہفتہ کی دوپہر تک کمپنی نے گزشتہ سال کی فروخت کے اعداد و شمار کو عبور کر لیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ 90 فیصد بین الاقوامی آرڈرز امریکہ سے آئے ہیں۔ اس کے علاوہ جاپان اور آسٹریلیا سے بھی آرڈر موصول ہوئے ہیں۔


دوسری جانب زیپٹونے ’راکھی آپکی، لفافہ ہمارا‘ مہم شروع کر دی ہے۔ کمپنی کا ہدف 3 دن میں 35 لاکھ ڈیلیوری کرنا ہے۔ کمپنی نے کہا ہے کہ وہ 17 سے 19 اگست تک مفت شگن لفافے دے گی۔ اس میں ایک ا سکریچ کارڈ ہوگا۔ اس کی مدد سے آپ 5 کروڑ روپے تک کے انعامات جیت سکتے ہیں۔

بزنس سٹینڈرڈ کی رپورٹ کے مطابق کوئیک کامرس کمپنیاں تیزی سے اپنے ڈارک اسٹورز یعنی وہ اسٹورز جو صرف آن لائن صارفین کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے ہوتے ہیں ان  میں اضافہ کر رہی ہیں۔ ہم آنے والے تہوار کے سیزن میں اس طرح کی مزید پیشکشیں بھی دیکھیں گے۔ حال ہی میں، فلپ کارٹ نے منٹس لانچ کرکے اس سیگمنٹ میں مقابلہ کو مزید تیز کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔