راج ناتھ سنگھ کی واشنگٹن میں امریکی قومی سلامتی مشیر جیک سولیوان سے ملاقات

دونوں فریقوں نے ہندوستان اور امریکہ کے درمیان جاری دفاعی صنعتی مشترکہ پروجیکٹوں پر بھی بات کی اور ان امکانی شعبوں پر غور کیا جہاں دونوں ملکوں کی صنعتیں مل کر کام کرسکتی ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے واشنگٹن ڈی سی میں امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سولیوان سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے ابھرتی جغرافیائی وسیاسی صورتحال اور اہم علاقائی سیکورٹی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں فریقوں نے ہندوستان اور امریکہ کے درمیان جاری دفاعی صنعتی مشترکہ پروجیکٹوں پر بھی بات کی اور ان امکانی شعبوں پر غور کیا جہاں دونوں ملکوں کی صنعتیں مل کر کام کرسکتی ہیں۔

وزیر دفاع نے واشنگٹن ڈی سی میں کلیدی اشتراک کی امریکہ ہندو پارٹنر شپ فورم کی جانب سے منعقدہ راؤنڈ ٹیبل کے دوران امریکہ دفاعی صنعت کے سرکردہ صنعتکاروں سے بھی ملاقات کی۔ راؤنڈ ٹیبل میں امریکہ کی دفاعی اور تکنیکی کمپنیوں نے بھاری تعداد میں شرکت کی۔


راج ناتھ سنگھ نے زور دے کہا کہ ہندوستان امرکی سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی کا خیر مقدم کرتا ہے اور ہنرمند کارکنوں پر مشتمل ٹھو س بنیاد، ایف ڈی آئی اور کاروبار میں آسانی کے طریقہ کار اور وسیع گھریلو منڈی کے ساتھ پوری طرح سے تیار ہے۔ بعد میں وزیر دفاع یو ایس انڈیا بزنس کونسل کے وفد سے مختصر ملاقات بھی کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔