راجیو گاندھی کی برسی ’سیوا دِوس‘ کی شکل میں منایا جائے گا: کانگریس

سنیل جاکھڑ نے کہا کہ پوری انسانیت کووڈ بحران کی زد میں ہے، لاکھوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، لہذا پارٹی راجیو گاندھی کی برسی کو انسانیت کی خدمت کے جذبے کے ساتھ کام کرنے کے طور پر منائے گی۔

راجیو گاندھی، تصویر آئی اے این ایس
راجیو گاندھی، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

چنڈی گڑھ: پنجاب کانگریس 21 مئی کو سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کی برسی کو ’سیوا دوس‘ کے طور پر منائے گی۔ یہ اطلاع ریاستی کانگریس کے صدر سنیل جاکھڑ نے آج یہاں دی۔ انہوں نے کہا کہ اس بار پوری انسانیت کووڈ بحران کی لپیٹ میں ہے جس میں لاکھوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ لہذا، پارٹی اس دن کو انسانیت کی خدمت کے جذبے کے ساتھ کام کرنے کے طور پر منائے گی۔

ان کے مطابق اس لئے 21 مئی کو پارٹی کارکنان بلاکوں کے عہدیداران اسمبلی حلقوں میں لوگوں کو مفت ماسک تقسیم کریں گے۔ اس موقع پر لوگوں کو ماسک لگانے، سوشل ڈسٹنسنگ کو برقرار رکھنے اور طبی مشورہ لینے کی اہمیت سے آگاہ کیا جائے گا۔


اس موقع پر فیس بک لائیو کے ذریعہ بھی لوگوں کو آگاہ کیا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس کے بارے میں بتایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ایم ایل اے، ممبران پارلیمنٹ، ضلعی اور بلاک کے عہدیداروں کو کووڈ 19 پروٹوکول کے بعد سماجی خدمت کی سبھی سرگرمیاں مکمل کرنے کو کہا گیا ہے۔ راجیو گاندھی کو انسانیت کی خدمت ہی ہماری سچی خراج تحسین ہوگی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔