راجیو گاندھی کی سالگرہ: راہل گاندھی نے کیا اپنے والد کو یاد، وزیر اعظم نے پیش کیا خراج عقیدت

سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کی سالگرہ کے موقع پر ان کے بیٹے اور کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے انہیں یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے وقت سے کافی آگے رہنے والے شخص تھے

راجیو گاندھی، فائل تصویر
راجیو گاندھی، فائل تصویر
user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: سابق وزیر اعظم آنجہانی راجیو گاندھی کے یوم پیدائش کے موقع پر ملک میں انہیں خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔ ان کے بیٹے اور کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے راجیو گاندھی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے وقت سے کافی آگے رہنے والے شخص تھے، لیکن اس سے بڑھ کر وہ ایک رحم دل اور محبت کرنے والے انسان تھے۔

وائیناڈ سے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے کہا کہ میں انتہائی خوش نصیب اور ہمیں فخر ہے کہ وہ میرے والد ہیں۔ ہم انہیں آج بلکہ ہر روز یاد کرتے ہیں۔


ادھر وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا، ’’آج یوم پیدائش کے موقع پر سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔‘‘

واضح رہے کہ راجیو گاندھی کی پیدائش 20 اگست 1944 کو ہوئی تھی۔ انتہا پسندوں کی طرف سے اندرا گاندھی کو قتل کیے جانے کے بعد انہوں نے ملک کی باگ ڈور سنبھالی تھی۔ انہوں نے ملک کے 9 ویں وزیر اعظم ہونے کا شرف حاص کیا تھا۔ انہوں نے بطور وزیر اعظم 1984 سے 1989 تک ملک کی قیادت کی۔ ایک انتخابی تشہیر کے دوران 1991 میں تمل انتہا پسندوں نے ان کا قتل کر دیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 20 Aug 2020, 10:51 AM