راجستھان: پٹرول پمپوں پر ڈکیتی کرنے والے دو ملزمان گرفتار

گرفتار بدمعاشوں نے 21 ستمبر کو الور روڈ پر واقع پٹرول پمپ اور 23 ستمبر کو شہر کے دیگ روڈ پر واقع ایسر پٹرول پمپ پر ڈکیتی کی واردات کر کے سنسنی پیدا کر دی تھی۔

پٹرول-ڈیزل، علامتی تصویر آئی اے این ایس
پٹرول-ڈیزل، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

بھرت پور: راجستھان میں بھرت پور کے سٹی تھانہ علاقے میں پٹرول پمپوں پر ڈکیتی کی واردات انجام دے کر علاقے میں سنسنی پیدا کرنے والے دو بدمعاشوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ شیام سنگھ نے بتایا کہ تھانہ نگر علاقے کے پٹرول پمپ مالکان کو ماہانہ 20 ہزار روپے ادا نہ کرنے پر سوشل میڈیا پر جان سے مارنے کی دھمکی دینے کے ساتھ ہی 48 گھنٹوں کے اندر علاقے کے دو پٹرول پمپوں کو ہتھیاروں کے زور پر لوٹ لیا گیا۔ 22 سالہ جتیندر عرف جیتو عرف منوج گرجر ساکن پنڈاکا تھانہ قصبہ اور 23 سالہ نریش گجر ساکن برکھیڑا سعد تھانہ سیکری کو گرفتار کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گرفتار بدمعاشوں نے 21 ستمبر کو الور روڈ پر واقع پٹرول پمپ اور 23 ستمبر کو شہر کے دیگ روڈ پر واقع ایسر پٹرول پمپ پر ڈکیتی کی واردات کر کے سنسنی پیدا کر دی تھی۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پٹرول پمپوں پر ڈکیتی کی ان وارداتوں کو انجام دینے کے ساتھ ملزم جتیندر عرف جیتو عرف منوج نے تھانہ نگر علاقہ میں واقع پٹرول پمپ مالکان کو ماہانہ 20 ہزار روپے ادا نہ کرنے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔ ایک دھمکی آمیز ویڈیو بھی اپ لوڈ کیا گیا تھا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ملزم جتیندر عرف جیتو عرف منوج گرجر پر ماضی میں ڈکیتی، چوری، نقب زنی کے 18 اور نریش گرجر کے خلاف ماضی میں چوری اور نقب زنی کے تین مقدمات درج ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔