’یہ حادثہ افسوسناک‘، مغربی بنگال ٹرین حادثہ پر وزیر ریل اشونی ویشنو کا رد عمل آیا سامنے

ٹرین حادثہ کی خبر ملنے کے بعد وزیر ریل اشونی ویشنو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کیا جس میں لکھا کہ ’’یہ افسوسناک حادثہ این ایف آر زون میں ہوا، بچاؤ کاری مہم جنگی سطح پر چل رہی ہے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>اشونی ویشنو، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

اشونی ویشنو، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

مغربی بنگال میں نیو جلپائی گوڑی کے پاس ایک مال گاڑی آج کنچن جنگا ایکسپریس سے ٹکرا گئی جس میں کئی لوگوں کی جان چلی گئی ہے۔ اس حادثہ کے بعد راحت رسانی کے کاموں کا جائزہ لینے کے لیے وزیر ریل مغربی بنگال کے لیے روانہ ہو گئے۔

قابل ذکر ہے کہ رنگاپانی اسٹیشن کے پاس ہوئے اس ٹرین حادثہ میں کم از کم 15 لوگوں کی ہلاکت سے متعلق خبریں سامنے آ رہی ہیں اور 50 سے زائد مسافر زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اس حادثہ کی خبر ملنے کے فوراً بعد ہی وزیر ریل اشونی ویشنو نے اپنا رد عمل سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کیا اور حادثہ کو لے کر افسوس کا اظہار بھی کیا۔


’ایکس‘ پر کیے گئے اپنے پوسٹ میں اشونی ویشنو نے کہا کہ ’’یہ افسوسناک حادثہ این ایف آر زون میں ہوا۔ بچاؤ کاری کی مہم جنگی سطح پر چل رہی ہے۔ ریلوے، این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کوآرڈنیشن کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ زخمیوں کو اسپتال پہنچایا جا رہا ہے۔ سینئر افسران جائے حادثہ پر پہنچ گئے ہیں۔‘‘

اس درمیان وزیر مملکت رونیت سنگھ بٹو نے جائے حادثہ پر راحت رسانی و بچاؤ کاری کا عمل تیزی کے ساتھ چلائے جانے کی اطلاع دی۔ انھوں نے ’ایکس‘ پر کیے گئے ایک پوسٹ میں لکھا کہ ’’شمالی سرحدی زون میں ایک افسوسناک حادثہ ہوا ہے۔ ریلوے، این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کی مشترکہ کوششوں سے تیزی کے ساتھ بچاؤ کاری کا عمل چل رہا ہے۔ زخمیوں کو جلد از جلد اسپتال پہنچایا جا رہا ہے۔ نگرانی کے لیے سینئر افسران موقع پر موجود ہیں۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔