کسان تحریک کے سبب شمال مغربی ریلوے پر ریل ٹریفک متاثر

شمالی مغربی ریلوے کے چیف پبلک ریلیشن آفیسر کیپٹن ششی کرن کے مطابق کسان تحریک کے سبب کچھ ٹرینوں کو منسوخ اور کئی ریل خدمات کو جزوی طور پر اور کچھ کو روٹ تبدیل کرکے چلایا جا رہا ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

جے پور: کسانوں کے احتجاج کی وجہ سے شمال مغربی ریلوے پر بھیوانی-ریواڑی، سرسا-ریواڑی، لوہارو-حصار، سورت گڑھ-بٹھنڈا، سرسا-بٹھنڈا ہنومان گڑھ-بٹھنڈا، روہتک-بھیوانی، ریواڑی-سادولپور، حصار-بٹھنڈا، ہنومان گڑھ-سادولپور اور سری گنگانگر-ریواڑی ریل سیکشنوں کے درمیان ریل ٹریفک متاثر ہوئی ہے۔

شمالی مغربی ریلوے کے چیف پبلک ریلیشن آفیسر کیپٹن ششی کرن کے مطابق کسان تحریک کے سبب کچھ ٹرینوں کو منسوخ اور کئی ریل خدمات کو جزوی طور پر اور کچھ کو روٹ تبدیل کرکے چلایا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹرین نمبر 04781 بٹھنڈا-ریواڑی اسپیشل ٹرین سروس اور ٹرین نمبر 04573 سرسا-لدھیانہ اسپیشل ٹرین سروس آج منسوخ رہے گی۔


انہوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ سری گنگانگر سے روانہ ٹرین نمبر 04734 سری گنگانگر-ریواڑی ٹرین سروس پیر کو بھیوانی اسٹیشن تک آپریٹ کی گئی اور یہ ٹرین سروس بھیوانی-ریواڑی اسٹیشنوں کے درمیان جزوی طور پر منسوخ رہے گی۔

ٹرین نمبر 04733 ریواڑی-سری گنگانگر اسپیشل بھی پیر کو سری گنگا نگر کی جگہ بھیوانی اسٹیشن سے آپریٹ ہوگی اور یہ ریواڑی-بھیوانی اسٹیشنوں کے درمیان جزوی طور پر منسوخ رہے گی۔ ٹرین نمبر 09807 کوٹا-حصار اسپیشل ٹرین جو 17 اکتوبر کو کوٹا سے روانہ ہوئی ہے، وہ سادولپور اسٹیشن تک چلائی گئی ہے اوریہ سادولپور-حصار اسٹیشنوں کے درمیان جزوی طور پر منسوخ رہے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔