ای ڈی کا غلط استعمال کرکے کانگریس رہنماؤں پر چھاپہ مارنا بی جے پی کی بزدلی ظاہر کرتا ہے: ملکارجن کھڑگے

ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ ہم ان بزدلانہ دھمکیوں سے گھبرانے والے نہیں ہیں۔ ’’بھارت جوڑو یاترا‘‘ کی زبردست کامیابی سے بی جے پی کی بے چینی صاف دکھائی دے رہی ہے۔

ملکارجن کھڑگے، تصویر آئی اے این ایس
ملکارجن کھڑگے، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

کانگریس پارٹی صدر ملکارجن کھڑگے نے کانگریس لیڈروں کے گھروں پر چھاپے مارنے پر مودی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا، 'گزشتہ 9 سالوں میں ای ڈی کے ذریعہ کئے گئے 95 فیصد چھاپے اپوزیشن لیڈروں کے خلاف ہیں اور زیادہ تر کانگریس لیڈروں کے خلاف ہیں۔ رائے پور میں کانگریس کے کنونشن سے پہلے ای ڈی کا غلط استعمال کرتے ہوئے مودی حکومت کی طرف سے چھتیس گڑھ کے ہمارے کانگریسی لیڈروں پر چھاپہ ماری بی جے پی کی بزدلی کو ظاہر کرتا ہے۔

ملکارجن کھڑگے نے مزید کہا کہ ہم ان بزدلانہ دھمکیوں سے گھبرانے والے نہیں ہیں۔ ’’بھارت جوڑو یاترا‘‘ کی زبردست کامیابی سے بی جے پی کی بے چینی صاف دکھائی دے رہی ہے۔ اگر مودی جی میں ایمانداری کا ذرہ بھر بھی حصہ ہے تو اپنے ’’بہترین دوست‘‘ کے بڑے گھوٹالوں پر چھاپہ ماریں۔ ہم جمہوریت کو کچلنے کی اس کوشش کا مضبوطی سے مقابلہ کریں گے۔


اس پہلے چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے کانگریس لیڈروں کے گھروں پر ای ڈی کے چھاپے کو لے کر مودی حکومت پر حملہ کیا ہے۔ سی ایم بھوپیش بگھیل نے پیر کو ٹوئٹ کیا، "آج ای ڈی نے چھتیس گڑھ پردیش کانگریس کمیٹی کے خزانچی، پارٹی کے سابق نائب صدر اور ایک ایم ایل اے سمیت میرے بہت سے ساتھیوں کے گھروں پر ای ڈی نے چھاپہ مارا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔