رائے پور میں کانگریس قائدین کے گھروں پر ای ڈی کے چھاپے، انتقامی سیاست اور ہراساں کرنے کی ایک نئی مثال: کانگریس
جے رام رمیش نے کہا کہ آج صبح رائے پور میں انتقام اور ہراسانی کی سیاست کی ایک نئی مثال دیکھنے کو ملی ہے۔ کانگریس کے اجلاس سے پہلے ای ڈی نے آج صبح کئی پارٹی لیڈروں کے گھروں پر چھاپے مارے ہیں۔
پریس سے بات کرتے ہوئے کانگریس لیڈر جے رام رمیش نے کہا کہ آج صبح رائے پور میں انتقام کی سیاست اور ہراساں کرنے کی ایک نئی مثال دیکھنے کو ملی ہے۔ کانگریس کا 85 واں اجلاس 24، 25 اور 26 فروری کو ہونے جا رہا ہے۔ تین دن پہلے آج صبح ای ڈی نے کانگریس کے کئی لیڈروں کے گھروں پر چھاپے مارے ہیں۔ چھاپے آج صبح 5 بجے سے شروع ہوئے ہیں۔
پون کھیڑا نے کہا کہ اس حکومت نے کئی تعریفیں بدلیں، بہت سی روایات کو بدل دیا، اب ای ڈی کا مطلب جمہوریت کو ختم کرنا ہے۔ حیرت ہوتی ہے کہ جب آپ اعداد و شمار دیکھیں تو 2002 سے 2014 کے درمیان جب یو پی اے حکومت تھی تو ای ڈی نے 112 بار چھاپے مارے۔ لیکن ای ڈی نے گزشتہ 8 سالوں میں 3010 چھاپے مارے ہیں۔ اگر آپ صرف سیاسی پارٹیوں اور سیاست دانوں کی فہرست کو سامنے رکھیں تو ای ڈی نے اپوزیشن پر 95 فیصد چھاپے مارے ہیں۔ راہل گاندھی سے ای ڈی نے 50 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی ہے۔
کانگریس کے ترجمان نے کہا، "ہماری سابق صدر سونیا گاندھی سے ای ڈی نے مسلسل تین دن تک پوچھ گچھ کی تھی۔ ہمارے موجودہ صدر ملیکارجن کھڑگے سے بھی ای ڈی نے پوچھ گچھ کی اور اب چھتیس گڑھ میں آج صبح سے مسلسل چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ہندوستانی وزیر اعظم اور ان کی پارٹی بھارت جوڑو یاترا کی کامیابی سے خوفزدہ ہے۔ ہمارا جنرل کنونشن بھی وہیں ہونے والا ہے۔ سینئر لیڈر، ہمارے خزانچی، ہمارے کچھ ایم ایل اے، کئی کارپوریشن کے چیئرمین، ایک ترجمان کے یہاں آج صبح سے ای ڈی چھاپے مار رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اویسی کے گھر پر پتھراؤ، کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹے، شکایت درج
ترجمان نے کہا، "میں آپ کو اپوزیشن پارٹیوں کے رہنماؤں کے یہاں پڑے چھاپے کی معلومات دینا چاہتا ہوں۔ اگر آپ 2014 سے شروع کریں تو، ای ڈی نے 24 بار کانگریس کے مختلف لیڈروں پر چھاپے مارے، وہیں ٹی ایم سی کے رہنماؤں کے یہاں 19 بار، این سی پی نے رہنماؤں کے یہاں 11 بار، شیوسینا رہناؤں پر 8 بار، ڈی ایم کے رہنماؤں کے یہاں 6 بار چھاپے مارے، آر جے ڈی اور بی ایس پی لیڈروں کے یہاں 5 بار، ٹی ڈی پی رہنماؤں کے یہاں پانچ بار، آئی این ایل ڈی رہنماؤں کے یہاں تین بار، سی پی ایم رہنماؤں کے یہاں دو بار، این سی پی رہنماؤں کے یہاں دو بار، پی ڈی پی رہنماؤں کے یہاں دو بار، اے آئی اے ڈی ایم کے رہنما کے یہاں ایک بار اور ایم این اے رہنما کے یہاں ای ڈی نے ایک بار چھاپہ مارا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔