راہل ناقابل تسخیر ہیں، کرناٹک کے نتائج پر کانگریس کا ردعمل
کانگریس نے راہل گاندھی کا حوالہ دیتے ہوئے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا۔"میں ناقابل تسخیر ہوں، مجھے پورا بھروسہ ہے، ہاں، میں آج ناقابل تسخیر ہوں،"
نئی دہلی: کانگریس نے اپنے لیڈر راہل گاندھی کا ایک ویڈیو شیئر کرکے کرناٹک اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی زبردست برتری کے درمیان انہیں 'ناقابل تسخیر' شخص قرار دیا، کانگریس نے سوشل میڈیا پر 50 سیکنڈ کا ایک ویڈیو شیئر کیا ہے جس میں راہل گاندھی کے ساتھ ساتھ مختلف طبقوں کے لوگ بھی ہیں جو ان کی 'بھارت جوڑو یاترا' کے دوران ان کے ساتھ شامل ہوئے تھے۔ ویڈیو میں سیا کے گانے 'انسٹاپ ایبل' کا بیک گراؤنڈ میوزک ہے۔ کانگریس نے راہل گاندھی کا حوالہ دیتے ہوئے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا۔"میں ناقابل تسخیر ہوں، مجھے پورا بھروسہ ہے، ہاں، میں آج ناقابل تسخیر ہوں،"
خیال رہے کہ پارٹی کے سابق صدر کی قیادت میں گزشتہ سال ستمبر میں تمل ناڈو کے کنیا کماری سے شروع ہونے والی بھارت جوڑو یاترا کرناٹک سمیت کئی ریاستوں سے ہوتی ہوئی جنوری میں جموں و کشمیر کے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں اختتام پذیر ہوئی تھی۔ کانگریس نے اس یاترا کو پارٹی کا سب سے فیصلہ کن عوامی رابطہ پروگرام قرار دیا تھا۔ دریں اثنا، کانگریس کے جنرل سکریٹری اور پارٹی کے میڈیا انچارج جے رام رمیش نے ٹوئٹ کیا "کرناٹک میں نتائج کے بعد اب یہ طے ہے کہ کانگریس جیت گئی ہے اور وزیر اعظم ہار گئے ہیں. بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اپنی انتخابی مہم کو ریفرنڈم بنا دیا تھا، جسے پوری طرح مسترد کر دیا گیا ہے۔"
وزیر اعظم نریندر مودی پر طنز کرتے ہوئے جئے رام رمیش نے کہا "وزیر اعظم نے 'تفرقہ' کا ٹیکہ لگایا اور 'پولرائز' کرنے کی کوشش کی۔ کرناٹک کا نتیجہ ایک ایسا انجن ہے جو معاشی ترقی کو سماجی ہم آہنگی کے ساتھ جوڑ دے گا۔" انہوں نے کہا کہ کانگریس نے کرناٹک کے انتخابات مقامی مسائل روزگار اور غذائی تحفظ، مہنگائی، کسانوں کی پریشانی، بجلی کی فراہمی، بے روزگاری اور بدعنوانی پر لڑا تھا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔