راہل گاندھی کا اکاؤنٹ ٹوئٹر نے کیا ان لاک، پارٹی نے کہا، ’سچائی کی ہمیشہ جیت ہوتی ہے‘

راہل گاندھی نے اکاؤنٹ کو لاک کرنے کے سلسلہ میں ٹوئٹر کمپنی پر شدید حملہ بولا تھا۔ انہوں نے ایک ویڈیو بیان جاری کر کے کہا تھا کہ ٹوئٹر ایک کمپنی کے طور پر ملک کی سیاست کو طے کرنے کا کام کر رہی ہے۔

راہل گاندھی / ٹوئٹر
راہل گاندھی / ٹوئٹر
user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: کانگریس لیڈر راہل گاندھی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ لاک ہونے کے تقریباً ایک ہفتے بعد ٹوئٹر نے ہفتہ کے روز اسے بحال (ان لاک) کر دیا۔ پارٹی کے دیگر سینئر رہنماؤں کے کھاتے بھی بحال کر دیئے گئے ہیں۔ کانگریس پارٹی نے اس پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ٹوئٹ کر کے کہا ستیہ میو جیتے (سچائی کی ہمیشہ جیت ہوتی ہے)

راہل گاندھی نے جمعہ کے روز اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو لاک کرنے کے سلسلہ میں ٹوئٹر کمپنی پر شدید حملہ بولا تھا۔ انہوں نے ایک ویڈیو بیان جاری کر کے کہا تھا کہ ٹوئٹر ایک کمپنی کے طور پر ملک کی سیاست کو طے کرنے کا کام کر رہی ہے۔ یہ ملک کے جمہوری ڈھانچے پر حملہ ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ مجھ پر حملہ نہیں ہے، یہ صرف میری آواز کو خاموش کرنے کا معاملہ نہیں ہے بلکہ لاکھوں اور کروڑوں لوگوں کو خاموش کرنے کا معاملہ ہے۔


کانگریس نے کہا تھا کہ پارٹی اور راہل گاندھی مسلسل لوگوں کی آواز اٹھاتے رہے ہیں، دلت برادری پر ظلم کے مسائل، خواتین کی حفاظت کے مسائل، خاص طور پر مظلوم طبقات اور کسانوں کے ساتھ اپنے حقوق کے لیے لڑ رہے ہیں۔ راہل گاندھی ہمیشہ بے آواز کے ساتھ کھڑے رہے ہیں اور اس حکومت کی ناانصافیوں اور مظالم کے خلاف لڑے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔