گلوان میں ہندوستانی فوجیوں کو پرچم لہراتے دیکھ کر راہل گاندھی ہوئے خوش
راہل گاندھی نے برف سے ڈھکی وادی گلوان میں فوج کے جوانوں کے ذریعہ پرچم لہرانے کی تصویر پوسٹ کی اور کہا کہ ملک کے ہر حصے میں پرچم لہراتے دیکھ کر انہیں خوشی ہوتی ہے۔
نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کے گلوان میں چینی جھنڈے سے متعلق تبصرے کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ذریعہ فوجیوں کی حوصلہ شکنی کرنے والا بیان بتاکر اس کی سخت تنقید کے ایک دن بعد بدھ کو گلوان میں جوانوں کے ذریعہ پرچم لہرانے والی تصویر جاری کرکے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ ایسا دیکھ کر انہیں خوشی ہوتی ہے۔
راہل گاندھی نے برف سے ڈھکی وادی گلوان میں فوج کے جوانوں کے ذریعہ پرچم لہرانے کی تصویر پوسٹ کی اور کہا کہ ملک کے ہر حصے میں پرچم لہراتے دیکھ کر انہیں خوشی ہوتی ہے۔ راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا کہ ’’ہندوستان کی مقدس سرزمین پر ہمارا پرچم ہی لہراتا اچھا لگتا ہے۔‘‘ اس تبصرے کے ساتھ انہوں نے 'جئے ہند گلوان' کو ہیش ٹیگ بھی کیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ راہل گاندھی نے کل وادی گلوان میں جب چینی پرچم لہرانے کی بات کی تھی تو بی جے پی نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا اوران کے اس بیان کو فوج کا حوصلہ پست کرنے والا بتایا تھا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔