سفید ٹی شرٹ شفافیت، ثابت قدمی اور سادگی کی علامت ہے: راہل گاندھی

اپنی سالگرہ کے موقع پر راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ویڈیو شیئر کیا۔ ویڈیو میں انہوں نے کہا، 'سالگرہ کی نیک خواہشات کے لیے آپ سب کا تہہ دل سے شکریہ۔'

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کی 54ویں سالگرہ بدھ 19 جون کو تھی۔ سیاست دانوں سے لے کر کانگریس کارکنوں نے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی۔ راہل گاندھی نے ایک ویڈیو شیئر کیا اور نیک خواہشات کے لیے سب کا شکریہ ادا کیا۔ ویڈیو میں راہل گاندھی نے بتایا کہ وہ ہمیشہ سفید ٹی شرٹ کیوں پہنتے ہیں۔

اپنی سالگرہ کے موقع پر راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ویڈیو شیئر کیا۔ ویڈیو میں انہوں نے کہا، 'سالگرہ کی نیک خواہشات کے لیے آپ سب کا تہہ دل سے شکریہ۔'


انھوں نے کہا، 'مجھ سے اکثر پوچھا جاتا ہے کہ میں ہمیشہ سفید ٹی شرٹ کیوں پہنتا ہوں۔ یہ ٹی شرٹ میرے لیے شفافیت، ثابت قدمی اور سادگی کی علامت ہے۔ یہ اقدار آپ کی زندگی میں کہاں اور کتنے مفید ہیں؟ مجھےسفید ٹی شرٹ کے استعمال کرتے ہوئے ایک ویڈیو میں بتائیں۔ میں آپ کو ایک سفید ٹی شرٹ تحفے میں دوں گا۔‘‘

سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے بدھ کو راہل گاندھی کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی۔ اس کا جواب دیتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ اکھلیش جی آپ کی نیک خواہشات کا شکریہ۔ یوپی کے دو لڑکے ہندوستانی سیاست کو محبت کی دکان بنا دیں گے۔ جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی اہلیہ کلپنا سورین نے بھی راہل گاندھی کو ان کی سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔


راہل گاندھی کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے تیجسوی یادو نے یہ بھی لکھا کہ آپ نے شاندار دور اندیشی اور قیادت کا مظاہرہ کیا ہے۔ آپ کی آنے والی لمبی،صحت مند اور کامیاب زندگی کی خواہش کرتا ہوں۔ اسے دوبارہ پوسٹ کرتے ہوئے راہل نے لکھا، آپ کی نیک خواہشات کے لیے شکریہ بھائی۔ اگلا لنچ – قتلا یا روہو۔ راہل گاندھی کو مبارکباد دیتے ہوئے، تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ اور انڈیا بلاک کے اتحادی ایم کے اسٹالن نے لکھا کہ ہمارے ملک کے لوگوں کے تئیں آپ کی لگن آپ کو نئی بلندیوں پر لے جائے گی۔

این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار نے ایکس پر لکھا کہ راہل گاندھی کو سالگرہ کی دلی مبارکباد۔  انہوں نے لکھا کہ ’’میں آپ کی صحت مند، لمبی زندگی اور کامیاب زندگی کی خواہش کرتا ہوں۔‘‘ اس پر راہل نے ان کا شکریہ ادا کیا۔ یہ بھی کہا کہ  ہمیں سیاست پر مزید دلچسپ گفتگو کرنے کا انتظار رہے گا ۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔