راہل گاندھی نے سلطانپور کے موچی کو بھیجی چپل سینے کی مشین
قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے سلطان پور میں موچی رام چیت سے کیا گیا وعدہ 24 گھنٹے کے اندر پورا کر دیا ہے۔ راہل گاندھی نے موچی رام چیت کو جوتے سلائی کرنے والی مشین بھیجی ہے۔
کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور لوک سبھا میںقائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے جمعہ یعنی26 جولائی کو اتر پردیش کے سلطان پور میں موچی رام چیت سے ملاقات کے بعد انہیں تحفہ بھیجا ہے۔ راہل گاندھی نے رام چیت کے لیے جوتوں کی سلائی مشین بھیجی ہے۔ کانگریس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر ایک پوسٹ کے ذریعے یہ جانکاری دی۔کانگریس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پوسٹ کیا اس سے رام چیت کے لیے جوتے سلائی کرنا آسان ہو جائے گا، یہ آپ کا راہل ہے، عام آدمی کا راہل۔"
راہل گاندھی ہتک عزت کیس میں جمعہ یعنی 26 جولائی کو سلطان پور کی ایم پی/ایم ایل اے عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت سے نکلنے کے بعد ایئرپورٹ جاتے ہوئے ایک موچی کی دکان پر رک گئے۔ اس دوران راہل گاندھی نے موچی رام چیت سے بات کی اور ان کی خیریت بھی جاننا چاہی۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی سے ملاقات پر موچی رام چیت نے کہا تھا، "ہم نے انہیں (راہل گاندھی) سے کہا تھا کہ میں سرمائے میں کمزور ہوں، غریب، مہربانی کرکے میری تھوڑی مدد کریں۔
اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے، کانگریس پارٹی نے لکھا تھا، ’’قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے راستے میں کار روکی اور موچی کا کام کرنے والے ایک فرد سے ملاقات کی۔ ہم ان محنت کشوں کے حقوق کے لیے مسلسل جدوجہد کر رہے ہیں، سڑکوں سے پارلیمنٹ تک آواز اٹھا رہے ہیں۔ ہمارا مقصد ان کے حال کو محفوظ اور مستقبل کو خوشگوار بنانا ہے۔‘‘
اس سے پہلے بھی کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے اچانک دہلی کے جی ٹی بی نگر پہنچ کر سڑک پر دکانداروں کے یومیہ اجرت والے مزدوروں سے ملاقات کی تھی۔ انہوں نے کارکنوں سے ان کی زندگیوں میں درپیش مشکلات اور روزگار سے متعلق مسائل کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔