راہل گاندھی نے سری نگر کے مشہور ریسٹورنٹ میں کیا ڈنر، لال چوک پر آئس کریم کا لطف اٹھایا

راہل گاندھی ملکارجن کھڑگے اور پارٹی کے کچھ دیگر لیڈروں کے ساتھ شہر کے گپکار علاقے میں واقع ہوٹل للت سے نکلے اور ہوٹل احدوس میں ڈنر کیا، جو کہ یہاں کے بہترین ریستورانوں میں سے ایک ہے

<div class="paragraphs"><p>راہل گاندھی / ویڈیو گریب</p></div>

راہل گاندھی / ویڈیو گریب

user

قومی آوازبیورو

سری نگر: جموں و کشمیر میں انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کے بعد تمام سیاسی جماعتوں نے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ اسی سلسلے میں لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر اور کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی جموں و کشمیر پہنچ گئے ہیں۔ بدھ کو انہوں نے سری نگر کے قلب میں واقع ایک مشہور ریسٹورنٹ میں رات کا کھانا کھایا اور بعد میں لال چوک کے قریب ایک مشہور پارلر میں آئس کریم کا لطف اٹھایا۔

پی ٹی آئی کے مطابق، معلومات دیتے ہوئے ایک سیکورٹی افسر نے بتایا کہ راہل گاندھی، کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور پارٹی کے کچھ دیگر رہنماؤں کے ساتھ شہر کے گپکار علاقے میں واقع ہوٹل للت سے نکلے اور ہوٹل احدوس میں رات کا کھانا کھایا، جو کہ شہر کے بہترین ریستورانوں میں سے ایک ہے اور کشمیری 'وازوان' کے لیے مشہور ہے۔


جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت کے مصروف ریذیڈنسی روڈ علاقے کا ہائی پروفائل دورہ وہاں موجود ہر شخص کے لیے حیران کن تھا۔ راہل گاندھی کے دورہ کے دوران دریائے جہلم کے کنارے واقع ہوٹل کے ارد گرد حفاظتی حصار قائم کیا گیا تھا۔

ریسٹورنٹ میں رات کا کھانا کھانے کے بعد راہل گاندھی اور کانگریس کے دیگر رہنما مشہور لال چوک سے چند میٹر دور پرتاپ پارک علاقے میں گئے اور ایک مشہور آئس کریم پارلر میں آئس کریم کھائی۔

خیال رہے کہ راہل گاندھی اور ملکارجن کھڑگے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر بدھ کو جموں و کشمیر کے دو روزہ دورے پر پہنچے۔ اس دوران پارٹی کے کئی سینئر لیڈروں نے ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کیا۔ دونوں رہنما 18 ستمبر سے شروع ہونے والے 3 مراحل میں ہونے جا رہے اسمبلی انتخابات کے حوالے سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ اس کے علاوہ ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے بھی مقامی رہنماؤں سے بات کریں گے۔ جموں و کشمیر کی مقامی جماعتوں کے ساتھ اتحاد پر بھی بات ہو سکتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔