راہل گاندھی نے طویل مدت کے بعد چھوٹی کرائی داڑھی، لندن میں زیب تن کیا کوٹ-پینٹ اور ٹائی
راہل گاندھی ان دنوں برطانیہ کے دورے پر ہیں اور وہ کیمبرج یونیورسٹی میں لیکچر دینے پہنچے ہیں۔ راہل گاندھی اس نئے روپ میں کافی پرکشش نظر آ رہے ہیں۔
لندن: کانگریس لیڈر راہل گاندھی ایک طویل عرصے کے بعد بالآخر ایک مختلف روپ میں نظر آئے ہیں۔ انہوں نے اپنی داڑھی چھوٹی کرائی ہے اور اپنے بال بھی سیٹ کرائے ہیں۔ خیال رہے کہ راہل ان دنوں برطانیہ کے دورے پر ہیں اور وہ کیمبرج یونیورسٹی میں لیکچر دینے پہنچے ہیں۔ راہل گاندھی اس نئے روپ میں کافی پرکشش نظر آ رہے ہیں۔
راہل گاندھی تراشی ہوئی داڑھی اور مونچھ میں نئے روپ میں ٹائی کوٹ پہنے نظر آ رہے ہیں۔ خیال رہے کہ 7 ستمبر 2022 سے بھارت جوڑو یاترا کے آغاز کے بعد سے راہل گاندھی کئی ریاستوں سے گزرے۔ راہل گاندھی نے پوری یاترا کے دوران اپنی داڑھی مونچھ بال نہیں منڈوائے اور نہ ہی بال کٹوائے۔
راہل گاندھی ایک بار پھر نئے روپ میں نظر آئے ہیں اور ان کی داڑھی تراشی ہوئی نظر آ رہی ہے۔ راہل کا یہ روپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔ راہل گاندھی پہلے داڑھی اور مونچھ نہیں رکھتے تھے لیکن اب وہ ان کرکٹر اور بالی ووڈ ستاروں کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں جو داڑھی موچھ رکھتے ہیں۔
خیال رہے کہ راہل گاندھی برطانیہ میں 7 دن قیام کریں گے اور ان کا دورہ کیمبرج یونیورسٹی میں لیکچر سے شروع ہوگا۔ کیمبرج کے بزنس اسکول کے سابق طالب علم راہل گاندھی 'لرننگ ٹو لسن ان دی ٹوئنٹی فرسٹ سنچری' (21ویں صدی میں سننا سیکھنا) کے موضوع پر طلبا سے خطاب کریں گے۔ اس دوران وہ ہندوستان اور چین کے تعلقات پر بھی بات کریں گے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔