امیٹھی میں منایا جائے گا راہل گاندھی اور کشوری لال شرما کی جیت کا جشن، تقریب میں سونیا بھی ہوں گی شریک

کشوری لال شرما نے کہا کہ پہلے یہ پروگرام فرصت گنج میں ہونا تھا لیکن اب یہ بھوئے گنج میں ہوگا۔ اس پروگرام میں سونیا گاندھی، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کی بھی شرکت ہوگی۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

کانگریس نے امیٹھی اور رائے بریلی لوک سبھا حلقوں میں کانگریس کی جیت کا جشن منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ جشن مشترکہ طور پر امیٹھی میں منایا جائے گا، جس میں کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی بھی شریک ہوں گی۔ یہ اطلاع امیٹھی سے کانگریس کے نو منتخب رکن پارلیمنٹ کشوری لال شرما نے دی ہے۔

کشوری لال شرما نے کہا ہے کہ کل شکریہ کی تقریب ہے۔ امیٹھی اور رائے بریلی دونوں جگہ کے کارکنان جمع ہوں گے۔ پہلے یہ پروگرام فرصت گنج میں ہونا تھا لیکن اب یہ بھوئے گنج میں ہوگا۔ اس پروگرام میں سونیا گاندھی، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی شرکت کریں گی اور خطاب بھی کریں گی۔


کشوری لال شرما نے کہا کہ اس تقریب کو لے کر ہم سب پر جوش ہیں۔ اس کے لیے پارٹی اسمبلی اور بلاک سطح پر بھی کام کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اخلاقیات کی بنیاد پر بی جے پی کی حکومت نہیں بننی چاہئے تھی۔ ان کا 400 پار کا نعرہ الٹا پڑ گیا۔ بی جے پی اب بیساکھیوں پر ٹکی ہوئی ہے۔ بھگوان رام نے ان کو سزا دی ہے۔ انہوں نے رام کو انتخابی شئے بنایا۔ رام کو لانے کا دعویٰ کرنے والوں کو بھگوان نے سزا دی ہے۔ بھگوان رام تھے، ہیں اور رہیں گے۔ بی جے پی کا جو گھمنڈ تھا وہ ٹوٹ گیا۔

امیٹھی اور رائے بریلی میں ترقیاتی کاموں کے سوال پر کے ایل شرما نے کہا کہ ہم پوری کوشش کریں گے کہ ریاست اور مرکز سے اپنے حق کا مطالبہ کریں گے اور عوام کے مشورے سے ترقیاتی کام کریں گے۔ واضح رہے کہ امیٹھی لوک سبھا حلقہ سے کانگریس کے کشوری لال شرما نے بی جے پی لیڈر اور مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی کو 1 لاکھ 62 ہزار ووٹوں سے شکست دی جبکہ رائے بریلی میں کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بی جے پی کے دنیش پرتاپ سنگھ کو 3 لاکھ سے زائد ووٹوں سے ہرایا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔