راہل گاندھی نے پھر اٹھائے ای وی ایم پر سوال، کہا- ’ہندوستان میں ای وی ایم بلیک باکس، کسی کو جانچ کی اجازت نہیں‘

راہل گاندھی نے کہا ہے کہ ہمارے انتخابی عمل میں شفافیت کے حوالے سے شدید تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ جب اداروں میں احتساب کا فقدان ہو تو جمہوریت ایک ڈھونگ بن جاتی ہے اور فراڈ کا امکان بڑھ جاتا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>راہل گاندھی، تصویر @INCIndia</p></div>

راہل گاندھی، تصویر @INCIndia

user

قومی آوازبیورو

لوک سبھا انتخابات کے دوران اپوزیشن پارٹیوں نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کا مسئلہ زور و شور سے اٹھایا تھا، مگر سپریم کورٹ میں سماعت کے بعد یہ کچھ دب سا گیا تھا۔ لیکن اب یہ ایک بار پھر شدت سے اٹھتا نظر آنے لگا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ کانگریس کے لیڈر اور رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے ایک بار پھر اس پر سوال اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہندوستان میں ای وی ایم ایک بلیک باکس ہو گیا ہے جسے کسی کو بھی چیک کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

دراصل دنیا کے امیر ترین لوگوں میں سے ایک ایلون مسک نے ای وی اے کے ہیک کرنے اور اس پر روک لگانے سے متعلق ایک پوسٹ کیا تھا۔ راہل گاندھی نے اس پوسٹ کو ری پوسٹ کرتے ہوئے ایک خبر کا حوالہ دیا ہے۔ اپنے پوسٹ میں راہل گاندھی نے کہا ہے کہ ہندوستان میں ای وی ایم ایک ’بلیک باکس‘ ہے اور کسی کو بھی انہیں چیک کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ ہمارے انتخابی عمل میں شفافیت کے حوالے سے شدید تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ جب اداروں میں احتساب کا فقدان ہو تو جمہوریت ایک ڈھونگ بن جاتی ہے اور فراڈ کا امکان بڑھ جاتا ہے۔


راہل گاندھی نے اپنی پوسٹ میں ممبئی کے واقعہ کا ذکر کیا ہے، جس میں ممبئی پولیس نے شیو سینا شندے گروپ کے نو منتخب رکن پارلیمنٹ رویندر وائیکر کے بہنوئی منگیش پنڈیلکر کے خلاف ای وی ایم کو لے کر مقدمہ درج کیا ہے۔ منگیش پنڈیلکر پر الزام ہے کہ انہوں نے پابندی کے باوجود ممبئی کے گوریگاؤں الیکشن سینٹر کے اندر موبائل فون استعمال کیا تھا۔ اس کے علاوہ پولس نے پنڈیلکر کو موبائل فون دینے کے الزام میں الیکشن کمیشن کے ایک ملازم کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا ہے۔ اس معاملے میں پولس کو ممبئی نارتھ ویسٹ سیٹ سے الیکشن لڑنے والے کئی امیدواروں اور الیکشن کمیشن سے شکایتیں موصول ہوئی تھیں۔ رویندر وائیکر نے دوبارہ گنتی کے بعد اس سیٹ سے صرف 48 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی، جس پر کافی تنازعہ ہوا تھا۔

واضح رہے کہ ایلون مسک نے امریکی صدارتی انتخابات کو الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں یعنی ای وی ایم سے نہ کرانے کا مشورہ دیا ہے۔ ’ایکس‘ پر لکھی گئی اپنی پوسٹ میں انہوں نے کہا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کو ختم کر دینا چاہیے۔ اس کے انسانوں یا اے آئی کے ذریعے ہیک کیے جانے کا خطرہ ہے، اگرچہ یہ خطرہ کم ہے، پھر بھی بہت زیادہ ہے۔ ایلون مسک نے یہ بات امریکی صدارتی امیدوار رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر کی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہی ہے۔ رابرٹ ایف کینیڈی نے اپنی پوسٹ کے آغاز میں پورٹو ریکو میں انتخابات کے دوران ای وی ایم میں ہونے والی بے ضابطگیوں کے بارے میں لکھا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔