راہل گاندھی نے مودی حکومت پر لگایا ’نیک مشوروں‘ کو نظر انداز کرنے کا الزام

راہل گاندھی کا کہنا ہے کہ ”میں نے کووڈ-19 اور معیشت کے بارے میں مودی حکومت کو متنبہ کیا تھا لیکن توجہ نہیں دی گئی اور نتیجہ سامنے ہے۔ اب چین کے بارے میں متنبہ کر رہا ہوں اور وہ اب بھی نہیں سن رہے۔‘‘

تصویر ویڈیو گریب
تصویر ویڈیو گریب
user

تنویر

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے مرکز کی مودی حکومت پر نیک مشوروں کو نظر انداز کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ انھوں نے اس سلسلے میں ایک ٹوئٹ کر کے بتایا ہے کہ حکومت کسی بھی بحران سے متعلق ان کے مشورے پر عمل کرنے کو تیار نہیں ہے، اور اس وجہ سے عوام کو لگاتار خطرہ میں ڈال رہی ہے۔ ٹوئٹ میں پارٹی کے سابق قومی صدر راہل گاندھی نے لکھا ہے کہ ’’میں کووڈ-19 اور معیشت کے بارے میں انہیں متنبہ کرتا رہا۔ انہوں نے میری تنبیہ پر توجہ نہیں دی۔ نتیجہ- ملک پر آفت۔ میں چین کے بارے میں بھی بار بار متنبہ کر رہا ہوں۔ وہ اب بھی نہیں سن رہے۔‘‘


قابل ذکر ہے کہ ہند-چین سرحد پر گزشتہ کئی دنوں سے تنازعہ چل رہا ہے اور چینی فوج نے مبینہ طور پر ہندوستانی زمین پر قدم رکھ دیا تھا جس کے بعد ہندوستانی فوجیوں سے ان کا تصادم بھی ہوا تھا۔ اس تصادم میں کئی ہندوستانی فوجی شہید بھی ہو گئے تھے جس کے بعد معاملہ کافی کشیدہ ہو گیا۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی بار بار مودی حکومت کو چینی بحران سے آگاہ کر رہے ہیں اور تقریباً ہر روز سرحد پر چین کی صورت میں کھڑے خطرے سے نمٹنے کے لئے حکومت پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔ اس تعلق سے راہل گاندھی نے اب تک ویڈیوز کی تین سیریز بھی پیش کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح چین ہمارے لیے مشکلیں کھڑی کر رہا ہے اور اس کا مقابلہ کس طرح کیا جا سکتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔