چین کا مقابلہ ذہنی مضبوطی کے ساتھ کرنا ہوگا: راہل گاندھی
راہل گاندھی کا کہنا ہے کہ اگر پی ایم مودی چین کو سبق سکھانا چاہتے ہیں تو انھیں ایک واضح نظریہ لے کر آگے بڑھنا ہوگا اور ایک مضبوط ذہن کے ساتھ مقابلہ کرنا ہوگا۔
کانگریس کے سابق قومی صدر راہل گاندھی نے ہند-چین تعلقات پر ویڈیو سیریز کا تیسرا پارٹ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ریلیز کیا۔ اس میں راہل گاندھی نے اس سوال کا جواب تلاش کرنے کی کوشش کی ہے کہ آخر چین سے کس طرح نمٹا جا سکتا ہے۔ انھوں نے اس سلسلے میں کہا ہے کہ پی ایم مودی کو ایک واضح نظریہ لے کر آگے بڑھنا ہوگا اور ایک مضبوط ذہن کے ساتھ مقابلہ کرنا ہوگا۔ راہل گاندھی نے یہ بھی کہا کہ اگر چین نے ہماری کمزوری پکڑ لی تو پھر اس کا مقابلہ کرنا مشکل ہو جائے گا، اس لیے آپسی جھگڑوں میں نہ پڑتے ہوئے پی ایم مودی کو چین کے ساتھ دور اندیشی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ تقریباً دو منٹ کی اس ویڈیو میں راہل گاندھی نے مزید کئی باتوں کی وضاحت کی ہے۔ 'قومی آواز' کے قارئین کے لیے پیش خدمت ہے یہ ویڈیو...
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 23 Jul 2020, 10:33 AM