بی جے پی سماجی تقسیم کا کا م کرتی ہے: راہل گاندھی کا نئے مقرر کردہ سکریٹریوں اور جوائنٹ سکریٹریوں سے خطاب

کانگریس ایک ایسی طاقت ہے جو سماجی تبدیلی کے لیے کام کرتی ہے جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی سماجی تقسیم کا کام کرتی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

کانگریس کے نئے مقرر کردہ سکریٹریوں اور جوائنٹ سکریٹریوں کی ایک میٹنگ منگل کو پارٹی ہیڈکوارٹر میں منعقد ہوئی جس میں پارٹی نے امید ظاہر کی کہ نئی ٹیم جوش و جذبے کے ساتھ کام کرے گی اور کانگریس کو مضبوط کرے گی۔

میٹنگ کے بعد یہ اطلاع دیتے ہوئے کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے کہا کہ یہ میٹنگ پارٹی صدر ملک ارجن کھڑگے اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔ کھڑگے اور راہل گاندھی نے میٹنگ سے خطاب کیا اور امید ظاہر کی کہ نو منتخب ٹیم کے کام سے پارٹی کے کام میں جوش آئے گا۔


دریں اثنا، ملک ارجن  کھڑگے نے ٹویٹ کیا "کانگریس ہر ہندوستانی تک پہنچے گی۔ میں نے آج پارٹی کے نئے مقرر کردہ سیکریٹریوں اور جوائنٹ سیکریٹریوں کی میٹنگ کی صدارت کی۔ "ہم اپنی تنظیم کو مضبوط بنانے کے لیے ، ہر آواز کو اس میں شامل کرنے اور اقتدار کے سامنے سچ بولنا جاری رکھنے لئے پرعزم ہیں ۔"

کے سی  وینوگوپال نے کہا ملک ارجن  کھڑگے جی اور راہل گاندھی  نے میٹنگ میں واضح طور پر کہا کہ ہمارا کام بی جے پی-آر ایس ایس کی تقسیم کی سیاست کے خلاف لڑنا ہے اور آئین کی حفاظت کے لیے مضبوطی سے کام کرنا ہے۔ کانگریس ایک ایسی طاقت ہے جو سماجی تبدیلی کے لیے کام کرتی ہے جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) سماجی تقسیم کا کام کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ نئی ٹیم کانگریس  پارٹی کو مضبوطی سے آگے بڑھنے اور آنے والے دنوں میں نئے جوش و خروش کے ساتھ کام کرنے میں مدد کرے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔