عوامی شراکت داری سے ہنر کو ملے گا فروغ: مختار نقوی
مختار نقوی نے کہا کہ ہنرمندوں کو اپنے فن کے مظاہرے کا پورا موقع ملک کے الگ الگ شہروں میں لگنے والے ہنر ہاٹ کے ذریعہ مل رہا ہے۔ ساتھ ہی یہ بڑی تعداد میں روزگار کے مواقع پیدا کر رہا ہے۔
رامپور: مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے ہفتہ کو رام پور میں ہنر ہاٹ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ عوامی شراکت سے ہنر کو فروگ ملے گا۔ مختار نقوی نے کہا کہ ہنر مندوں کو اپنے فن کے مظاہرے کا پورا موقع ملک کے الگ الگ شہروں میں لگنے والے ہنر ہاٹ کے ذریعہ مل رہا ہے۔ ساتھ ہی یہ بڑی تعداد میں روزگار کے مواقع پیدا کر رہا ہے۔ بی جے پی حکومت کی دیرینہ او ڈی او پی اسکیم کو نکھارنے میں ہنر ہاٹ کا کافی اہم کردار ہے۔
اس موقع پر مرکزی ایجوکیشن اینڈ فروغ ہنر انٹر پرینیور شپ دھرمیندر پردھان اور مرکزی وزیر برائے ثقافت ارجن رام میگھوال بھی موجود رہے۔ پردھان نے کہا کہ رام پور کے نواب 200 سال پہلے ہاتھ سے لکھے قرآن کو رام پور لے کر آئے تھے۔ آج وزیر اعظم مودی، وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی پالیسیوں کو مختار عباس نقوی نے ہنر ہاٹ میں رامپور کی تہذیب وثقاف کے انوکھے سنگم کا کام کیا ہے۔
دھرمیندر پردھان نے کہا کہ سابقہ حکومتوں میں سچر کمیٹی کی رپورٹ لائی گئی تھی جس میں اقلیتوں کی حالت ایجوکیشن، صحت کی حالت بیان کی گئی تھی۔ یہ رپورٹ اقلیتوں نے نقلی خیر خواہوں کے ذریعہ ہی لائی گئی تھی۔ اور سب سے زیادہ خراب حالت مہاراشٹرا، بنگال کی تھی جہاں ان کی نقلی خیر خواہ حکومت تھی۔
دھرمیندر پردھان نے کہا کہ اجولا اسکیم کے تحت زیادہ تر اقلیتوں کو اس کا فائدہ ملا ہے۔ پی ایم مودی نے ہر ضلع کی خاص چیزوں کو اسٹیج دینے کے لئے ایک ضلع ایک پروڈکٹ اسکیم چلائی گئی ہے جس سے غریب کنبوں کے پروڈکشن کی برانڈنگ ہوگی۔ ہمارے ملک کے گھر گھر میں کاریگری ہے۔ ہنر ہے جس کو پوری دنیا میں شناخت دلانے کا کام ہماری حکومت کر رہی ہے۔ رامپور کی کاریگری کی طرح ہی پورے ملک کے کاریگروں کے پروڈکشن کی فروخت جیم پورٹل پر ہوسکے گی جس سے پروڈکٹس کو برانڈنگ ملے گی۔ میگھوال نے کہا کہ محکمہ ثقافت کے ذریعہ سے بھی ہنر کو اسٹیج دیا جائے گا اور ان کے ہنر کو فروغ دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : میں نے ابھی تک آئی پی ایل نہیں چھوڑا ہے: دھونی
نمائش گراونڈ، پنوڑیا، رامپور میں منعقد ہو رہے ہنر ہاٹ میں 30 سے زیادہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کے تقریباً 700 دست کار، آرکیٹیکٹ، کاریگیر اپنے ہاتھوں سے تیار مصنوعات کی نمائش اور فروخٹ کے لئے آئے ہیں۔ اس 29ویں ہنر ہاٹ میں اترپردیش، اتراکھنڈ، راجستھان، دہلی، ناگالینڈر، مدھیہ پردیش، منی پور، بہار، آندھرا پردیش، جھارکھنڈ، گوا، پنجاب، لداخ، کرناٹک، گجرات، ہریانہ، جموں۔کشمیر، مغربی بنگال، چھتیس گڑھ، تمل ناڈو، کیرل اور دیگر خطوں سے ہنر کے استاد کاریگر اپنے ساتھ لکڑی، براس، بانس، شیشے، کپڑے، کاغذ، مٹی وغیرہ کے شاندار پروڈکٹس لے کر آئے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔