عام بجٹ پر پنجاب کے ارکان پارلیمنٹ کا احتجاج، مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی

لدھیانہ کے ایم پی امریندر سنگھ راجہ وڈنگ نے کہا کہ کبھی کبھی ہمیں ایسا لگتا ہے کہ مرکز ہمیں ہندوستان کے نقشے سے دور کر رہا ہے۔ پنجاب کے کسانوں کے لیے کوئی راحت نہیں دی گئی اس لیے ہم احتجاج کر رہے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر/ ویڈیو گریب</p></div>

تصویر/ ویڈیو گریب

user

قومی آواز بیورو

مرکزی حکومت کے عام بجٹ میں پنجاب کے لیے کوئی  نیا اعلان نہ کیے جانے پر پنجاب کانگریس کے ارکان پارلیمنٹ نے احتجاج کیا اور مرکز کی این ڈی اے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ ان ارکان پارلیمنٹ نے الزام لگایا ہے کہ سرحدی ریاست ہونے کے باوجود مرکزی حکومت نے ریاست کے لیے کوئی اعلان نہیں کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ مرکزی حکومت نے پنجاب کے ساتھ ایسا سلوک اس لیے کیا کہ بی جے پی کو پنجاب سے ایک بھی سیٹ نہیں ملی۔

پنجاب کانگریس کے صدر امریندر سنگھ راجہ وڈنگ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مطالبہ تھا کہ پنجاب پر توجہ دی جائے، مگر پنجاب کو کچھ نہیں دیا گیا۔ پنجاب ایک سرحدی ریاست ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں دھوکہ دیا گیا ہے۔ ایسا اس لیے ہوا ہے کہ بی جے پی کو پنجاب میں ایک بھی سیٹ نہیں ملی ہے۔ پنجاب کانگریس کے صدر نے کہا کہ بہار اور آندھرا کے لیے بھرپور بجٹ ہے۔ پورا ملک دیکھ رہا ہے کہ پنجاب کے لیے کوئی اعلان نہیں ہوا ہے۔


لدھیانہ سے رکن پارلیمنٹ امریندر سنگھ راجہ وڈنگ نے کہا کہ کبھی کبھی ہمیں ایسا لگتا ہے کہ مرکز ہمیں ہندوستان کے نقشے سے دور کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے کسانوں کے لیے کوئی راحت نہیں دی گئی، اس لیے ہم احتجاج کر رہے ہیں۔ مرکزی حکومت کے خلاف اس احتجاج میں لدھیانہ کے ایم پی امریندر سنگھ راجہ وڈنگ کے ساتھ سکھجندر سنگھ رانگھاوا اور چرنجیت سنگھ چنی و دیگر لیڈران موجود تھے۔

واضح رہے کہ ایسا ہی کچھ ردعمل اترپردیش کے سماجوادی پارٹی نے بھی کیا ہے۔ سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے پارلیمنٹ کے احاطہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حکومت خود کو بچانا چاہتی ہے تو یہ اچھی بات ہے کہ بہار اور آندھرا پردیش کو خصوصی اسکیموں سے جوڑا گیا ہے لیکن کیا اتر پردیش جو ملک کو وزیر اعظم دیتا ہے، اس کے کسانوں کے لیے کچھ بڑے فیصلے ہیں؟ کیا کسانوں کی فصلوں اور ان کی قیمتوں کے لیے کوئی انتظام ہے؟

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔