معروف موسیقار اے آر رحمٰن پر انکم ٹیکس چوری کا الزام، عدالتی نوٹس جاری

محکمہ انکم ٹیکس نے مدراس ہائی کورٹ میں ایک درخواست داخل کر کہا کہ اے آر رحمان نے 3.47 کروڑ روپئے اپنے چیریٹیبل ٹرسٹ کو منتقل کرکے ٹیکس چوری کی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

چنئی: مدراس ہائی کورٹ نے انکم ٹیکس چوری کے معاملے میں مشہور موسیقار آسکر ایوارڈ یافتہ اے آر رحمٰن کو نوٹس جاری کیا ہے۔ محکمہ انکم ٹیکس کی جانب سے داخل درخواست کی سماعت کے بعد جسٹس ٹی ایس شیوگنم اور جسٹس بھوانی سبروئین نے یہ نوٹس جاری کیا۔

محکمہ انکم ٹیکس نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ اے آر رحمان نے 3.47 کروڑ روپئے اپنے چیریٹیبل ٹرسٹ کو منتقل کرکے ٹیکس چوری کی ہے۔ درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ رحمان کی 12-2011 کی انکم ٹیکس کی تفصیلات میں بھی تضادات پائے گئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔