پروفیسر شہپر رسول کو اُردو اکادمی دہلی کا وائس چیئرمین مقرر کرنا خوش آئند
ڈاکٹر سید احمد خان نے کہا کہ اُمید ہے کہ اُردو زبان کی ترقی و ترویج کے ساتھ ساتھ پروفیسر شہپر رسول اکادمی کی خالی پڑی آسامیوں کو پر کرنے کی کوشش کریں گے ۔
گزشتہ روز اُردو حلقہ میں اس وقت خوشی کی لہر دوڑ گئی جب یہ خبر عام ہوئی کہ دہلی کے وزیر برائے فن و ثقافت و السنہ اور چیئر مین اردو اکادمی کے ذریعہ اردو اکادمی دہلی کی گورننگ کونسل کی تشکیل نو ہو گئی ہے اور پروفیسر شہپر رسول کو وائس چیئرمین مقرر کیاگیا ہے ۔
حال ہی میں تشکیل دی گئی گورننگ کونسل کی ہرکس و ناکس ستائش کر رہا ہے ، چونکہ اس مرتبہ گورننگ کونسل میں اُردو زبان و ادب سے واقفیت رکھنے والے اور اُردو زبان سے محبت کرنے والے افراد کو شامل کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر شہپر رسول کو ایک مرتبہ پھر اُردو اکادمی دہلی کا وائس چیئر مین مقرر ہونے پر اُردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے قومی صدر اور اُردو زبان کے محسن ڈاکٹر سید احمد خاں نے مبارکباد پیش کی اور کہا کہ پروفیسر شہپر رسول اُردو دنیا کا معتبر نام ہے اور پہلے بھی انہوں نے اُردو اکادمی دہلی کے وائس چیئر مین کے طور پر کام کیا ہے ۔
ڈاکٹر سید احمد خاں نے کہاکہ اُمید ہے کہ اُردو زبان کی ترقی و ترویج کے ساتھ ساتھ پروفیسر شہپر رسول اکادمی کی خالی پڑی آسامیوں کو پر کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ اکادمی پورے اسٹاف کے ساتھ کام کر سکے ۔ تاہم اُردو کے فروغ میں دوگنی رفتار سے کام کیا جاسکے ۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔