روی داس جینتی کے موقع پر پرینکا گاندھی نے کیا بنارس کا دورہ، پیدل چل کر پہنچی مندر

پرینکا گاندھی نے سنت روی داس کے مجسمے کے سامنے پیشانی ٹیک کر دعا مانگی۔ اس کے بعد انہوں نے مندر میں سنت نرنجن داس کا آشیرواد لیا۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

بنارس: کانگریس کی جنرل سکریٹری اور انچارج اتر پردیش پرینکا گاندھی ہفتہ کے روز بنارس دورہ پر پہنچیں، جہاں انہوں نے سنت روی داس کی 644 ویں جینتی کے موقع پر تقریب میں شرکت کی۔ پرینکا گاندھی نے سیرگوردھن میں منعقدہ تقریب میں شامل ہونے کے لیے کچھ دور سفر پیدل بھی کیا۔ یہاں انہوں نے سنت نرنجن داس کا آشیرواد لیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔ پرینکا گاندھی یہاں گزشتہ سال بھی پہنچی تھیں۔

روی داس جینتی کے موقع پر پرینکا گاندھی نے کیا بنارس کا دورہ، پیدل چل کر پہنچی مندر
روی داس جینتی کے موقع پر پرینکا گاندھی نے کیا بنارس کا دورہ، پیدل چل کر پہنچی مندر
روی داس جینتی کے موقع پر پرینکا گاندھی نے کیا بنارس کا دورہ، پیدل چل کر پہنچی مندر
روی داس جینتی کے موقع پر پرینکا گاندھی نے کیا بنارس کا دورہ، پیدل چل کر پہنچی مندر
روی داس جینتی کے موقع پر پرینکا گاندھی نے کیا بنارس کا دورہ، پیدل چل کر پہنچی مندر
روی داس جینتی کے موقع پر پرینکا گاندھی نے کیا بنارس کا دورہ، پیدل چل کر پہنچی مندر

قبل ازیں، پرینکا گاندھی ہفتہ کی صبح سنت روی داس جینتی کی تقریبات میں شرکت کے لئے لال بہادر شاستری بین الاقوامی ہوائی اڈے پہنچیں۔ مندر پہنچنے سے قبل انہوں نے گاڑی چھوڑ دی اور پیدل ہی مندر پہنچیں۔ اس دوران سینکڑوں گاڑیوں کا قافلہ ان کے پیچھے جمع ہو گیا اور شہر نعروں سے گونج اٹھا۔ پرینکا گاندھی کا قافلہ شہر میں جس جگہ سے بھی گزرا وہاں ان کی ایک جھلک پانے کے لیے لوگ بے قرار نظر آئے۔

اس کے بعد سنت روی داس جینتی کے موقع پر ان کی جائے پیدائش میں واقع مندر پہنچیں، کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کا مندر کے مرکزی دروازے پر ٹرسٹ کی جانب سے استقبال کیا گیا۔ پرینکا نے سنت روی داس کے مجسمے کے سامنے پیشانی ٹیک کر دعا مانگی۔ اس کے بعد انہوں نے مندر میں سنت نرنجن داس کا آشیرواد لیا۔

پرینکا گاندھی اس کے بعد تقریب کے اسٹیج پر پہنچ گئیں اور سنت نرنجن داس کے پاس بیٹھ کر انہوں نے عقیدتمندگان کو سلام پیش کیا۔ پرینکا کے ساتھ ریاستی صدر اجے کمار للو، سابق ایم ایل اے اجے رائے، شہر صدر راگھویندر چوبے، منندر مشرا، گورو کپور، نوین مشرا اور کانگریس کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔