پریاگ راج: پرینکا گاندھی نے ’سنگم‘ میں لگائی عقیدت کی ڈبکی

آج مونی اماوسیا پر پریاگ راج پہنچیں کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے سنگم ساحل پر پہنچ کر عقیدت کی ڈبکی لگائی۔ بعد ازاں دوارکا-شاردا پیٹھ کے شنکراچاریہ سوروپانند سرسوتی سے ملاقات کی۔

پرینکا گاندھی، تصویر ٹوئٹر@INCUttarPradesh
پرینکا گاندھی، تصویر ٹوئٹر@INCUttarPradesh
user

قومی آواز بیورو

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی آج ’مونی اماوسیا اسنان پرو‘ (غسل کا تہوار) کے موقع پر الٰہ آباد یعنی پریاگ راج پہنچیں۔ اس دوران انھوں نے سب سے پہلے نہرو-گاندھی فیملی کی آبائی رہائش آنند بھون پہنچ کر اپنے پردادا اور سابق وزیر اعظم جواہر لال نہرو کے ’اسمرتی استھل‘ پر عقیدت کا پھول پیش کیا۔ پرینکا گاندھی نے آنند بھون واقع یتیم خانہ میں بچوں کے ساتھ کچھ لمحات بھی گزارے۔ اس دوران وہ ایک بچی کو گود میں لیے ہوئے نظر آئیں۔

پرینکا گاندھی، تصویر ٹوئٹر@INCUttarPradesh
پریاگ راج: پرینکا گاندھی نے ’سنگم‘ میں لگائی عقیدت کی ڈبکی

بعد ازاں پرینکا گاندھی سنگم کے ساحل پر پہنچیں۔ یہاں وہ اپنی بیٹی کے ساتھ پہنچیں اور پوجا کرنے کے ساتھ ساتھ مونی اماوسیا کے موقع پر پاک سنگم میں عقیدت کی ڈبکی لگائی۔ سنگم پر جب پرینکا گاندھی پہنچیں تو ان کے ساتھ کانگریس رکن اسمبلی آرادھنا مشرا مونا اور دہلی سے ساتھ آئیں دو دیگر معاونین نے بھی غسل کیا۔ اس دوران آس پاس سخت سیکورٹی کے انتظام تھے۔

پرینکا گاندھی، تصویر ٹوئٹر@INCUttarPradesh
پرینکا گاندھی، تصویر ٹوئٹر@INCUttarPradesh

سنگم میں غسل کے بعد پرینکا گاندھی خود ہی کشتی چلاتے ہوئے سنگم کے پار اریل گھاٹ یعنی ساحل پر پہنچیں۔ وہاں سے وہ سرسوتی گھاٹ واقع منکامیشور مندر کے لیے روانہ ہوئیں۔ مندر میں پوجا کرنے کے بعد وہ دوارکا-شاردا پیٹھ کے شنکراچاریہ سوامی سوروپانند سرسوتی سے ملاقات کرنے پہنچیں۔ اس دوران بھیڑ میں سے نینی باشندہ سیما سنگھ نے جب آواز دی تو پرینکا اپنے سیکورٹی گھیرے کو توڑتے ہوئے اس کے پاس پہنچ گئیں اور بات چیت کرتے ہوئے اسے اپنے ساتھ اپنی گاڑی تک لے آئیں۔ یہ لڑکی بی ٹی سی کر رہی ہے۔

پرینکا گاندھی، تصویر ٹوئٹر@INCUttarPradesh
پریاگ راج: پرینکا گاندھی نے ’سنگم‘ میں لگائی عقیدت کی ڈبکی

واضح رہے کہ گزشتہ لوک سبھا انتخاب کے دوران انتخابی مہم کی شروعات پرینکا گاندھی نے ’گنگا یاترا‘ سے ہی کی تھی۔ 17 مارچ 2019 کو پرینکا گاندھی نے پریاگ راج سے ’جل یاترا‘ نکالی تھی۔ سنگم میں ہنومان مندر میں پیشانی ٹیکنے کے بعد وہ سڑک راستہ سے چھتناگ ہوتے ہوئے دُم دُما گھاٹ گئی تھیں۔ دُم دُما گھاٹ کوڈیہار تک گنگا کے راستے اسٹیمر سے گئی تھیں۔ انھوں نے پلوامہ میں شہید مہیش راج یادو کے اہل خانہ سے ملاقات بھی کی تھی۔ اس کے بعد وہ گنگا کے راستے کوڑیہار سے سیتامڑھی تک اسٹیمر سے گئی تھیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔