پرینکا گاندھی نے ڈاکٹر کفیل کی اہلیہ شبستاں خان کو کیا فون، ہر ممکن مدد کی یقین دہانی

شبستاں خان سے فون پر بات چیت کے دوران پرینکا گاندھی نے کوئی بھی ضرورت پڑنے پر بلاجھجک فون کرنے کی بات کہی اور ساتھ ہی اپنا پرائیویٹ نمبر بھی دیا تاکہ بات کرنے میں کوئی دقت نہ ہو۔

ڈاکٹر کفیل کی اہلیہ شبستاں اور پرینکا گاندھی
ڈاکٹر کفیل کی اہلیہ شبستاں اور پرینکا گاندھی
user

پریس ریلیز

اتر پردیش کی متھرا جیل سے تقریباً ساڑھے سات ماہ کی قید و بند کی صعوبتیں جھیلنے کے بعد رہا ہوئے ڈاکٹر کفیل خان کی اہلیہ شبستاں خان سے کانگریس کی قومی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے فون پر گفتگو کی ۔پرینکا گاندھی نے ان سے اہل خانہ کی خیریت دریافت کی، اور ساتھ ہی شبستاں خان کو اپنا پرائیویٹ نمبربھی دیا۔ پرینکا گاندھی نے کہاکہ جب بھی کوئی ضرورت ہو بے جھجھک فون کریں۔ ڈاکٹر کفیل خان کی اہلیہ سے پرینکا گاندھی کی یہ گفتگو کانگریس اقلیتی شعبہ کےریاستی چیئرمین شہنواز عالم نے کرائی۔

واضح رہے کہ متھرا جیل سے رہائی کے بعد ڈاکٹر کفیل کا کنبہ سیکورٹی کے پیش نظر کانگریس اقتدار والی ریاست راجستھان کے جے پورمیں موجود ہے ۔ یہاں ان کے کنبہ کا قیام ایک ریسارٹ میں ہے۔ گزشتہ روز ڈاکٹر کفیل نے پریس کانفرنس کی تھی ، جس میں انہوں نے پرینکا گاندھی اور کانگریس کے تعاون کے لئے شکریہ ادا کیا تھا۔


کانگریس اقلیتی شعبہ کے ریاستی چیئرمین شہنواز عالم نے اس تعلق سے بتایا کہ پرینکا گاندھی نے ڈاکٹر کفیل کی اہلیہ سے صبح ساڑھے دس بجے گفتگو کی اور ڈاکٹر کفیل کی ضعیف ماں اور ان کے بچوں کی خیریت دریافت کی ۔انہوں نے اپنا پرائیویٹ نمبر شبستاں خان کو دیتے ہوئے کہا کہ جب بھی کوئی ضرورت ہو بے جھجھک فون کریں۔ قابل ذکر ہے کہ پرینکا گاندھی کی ہدایت پر ہی متھرا سے شہنواز عالم و دیگر کانگریسی لیڈران ڈاکٹر کفیل کے ساتھ جے پور آئے ہوئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 04 Sep 2020, 3:44 PM