کورونا بحران: تمل ناڈو میں 7 ستمبر سے پیسنجر ٹرین چلانے کی تیاری، وزیر اعلیٰ کا اعلان

تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ کے. پلانی سامی نے ریاست میں پیسنجر ٹرین چلانے سے متعلق اعلان کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی 7 ستمبر سے تمل ناڈو میں انٹر ڈسٹرکٹ بس ٹرانسپورٹیشن کی بھی اجازت دے دی گئی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

تنویر

کورونا انفیکشن کچھ ریاستوں میں ضرور بے قابو ہے، لیکن کچھ ریاستوں میں حالات بہت زیادہ نہیں تو، کچھ بہتر ضرور ہوئے ہیں۔ ایسی ہی ریاستوں میں تمل ناڈو بھی شامل ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس ریاست میں 7 ستمبر سے پیسنجر ٹرینوں کو چلانے کی اجازت حکومت سے مل گئی ہے۔ یہ ٹرینیں تمل ناڈو کے اندر ہی چلیں گی اور دوسری ریاست میں داخل نہیں ہوں گی۔

تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ کے. پلانی سامی نے ریاست میں پیسنجر ٹرین چلانے سے متعلق اعلان کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی 7 ستمبر سے تمل ناڈو میں انٹر ڈسٹرکٹ بس ٹرانسپورٹیشن کی بھی اجازت دے دی گئی ہے۔ تمل زبان میں کیے گئے ایک ٹوئٹ میں پلانی سامی نے کہا ہے کہ "7 ستمبر 2020 سے تمل ناڈو کے ضلعوں میں پبلک اور پرائیویٹ بسوں کو چلانے کی اجازت دی جائے گی۔ مسافر ریل ٹرانسپورٹیشن کو 7 ستمبر 2020 سے ریاست کے اندر چلانے کی اجازت ہے۔"


ٹرین اور بسیں چلانے کی اجازت دیے جانے کے بعد سبھی لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ سفر کے دوران حکومت کی طرف سے جاری گائیڈ پر پوری طرح عمل کریں۔ قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے ریلوے نے کہا تھا کہ مرکزی حکومت کی طرف سے اَن لاک کے لیے رہنما ہدایات کے اعلان کے بعد وہ پیسنجر ٹرینوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کی تیاری میں ہے۔ انڈین ریلوے نے کہا تھا کہ وہ مزید خصوصی ٹرینیں چلانے کا منصوبہ بنا رہی ہے اور ریاستی حکومتوں سے اس بارے میں مشورہ لیا جا رہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔